تازہ تر ین

سرطان کے مریضوں کےلئے حیران کن مفید معلومات

لندن(خصوصی رپورٹ)برطانوی ماہرین نے سرطان کے مریضوں کیلئے ہفتے میں تین بار چہل قدمی کو نہایت مفید قرار دیاہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق کنگز کالج لندن کے ماہرین نے ایک حالیہ تحقیق کے نتائج جاری کرتے ہوئے کہا کہ کینسر کے اگلے مراحل کے مریضوں کیلئے ہفتے میں تین بار آدھے گھنٹے کی چہل قدمی انتہائی مفید پائی گئی ہے ۔ماہرین نے بتایا ایسے مریضوں میں چہل قدمی کے نتیجے میں ان میں اپنی بیماری سے لڑنے کا حوصلہ بڑھا اوران میں مثبت اثرات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین کے مطابق کیموتھراپی لینے والے مریض بیشتر اوقات آرام کرنا پسند کرتے ہیں تاہم اگر وہ اپنے معالج کی مرضی کے مطابق چہل قدمی کی عادت اپنائے تو انہیں کافی فائدہ ہوسکتاہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain