تازہ تر ین

سپریم کورٹ پر حملہ ہو سکتا ہے

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے شک ہے کہ ن لیگ پانامہ کیس میں 
وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فیصلے کی صورت میں ماضی کی طرح سپریم کورٹ پر حملے کی کوشش کرے گی، نوازشریف کے وکلاءکا موقف ہے کہ وزیراعظم کو جواب طلبی کیلئے عدالت نہیں بلایا جاسکتا، اگر سپریم کورٹ حکمرانوں کی باز پرس نہیں کرسکتا تو پھر عوام انصاف کیلئے کہاں جائے گی، (ن) لیگ کے ارکان چوری چھپے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطے کر رہے ہیں، آج عدالت نے چیئرمین نیب کا جو حشر کیا اگر اس میں زرا بھی حیا ہوتی تو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجاتا، نیشنل ایکشن پلان پر ساری جماعتوں کا اتفاق تھا مگر حکومت اس پر عملدرآمد کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی، نجیملیشیاز ختم نہیں کی گئیں، اگلے ہفتے دوبارہ رابطہ عوام مہم شروع کریںگے اگر عالمی کرکٹر پی ایس ایل کے فائنل میں نہ آئے تو ایونٹ ڈی ویلو ہوجائے گا۔ وہ منگل کو بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی شخص اپنا مال ایماندار آدمی کے پاس رکھے گا، کرپٹ کے پاس نہیں رکھے گا، نوازشریف کے وکیل کہہ رہے کہ کوئی نوازشریف کو ہاتھ نہیں لگا سکتا، کرپٹ وزیراعظم نے ادارے تباہ کردیئے ہیں، سپریم کورٹ نے کہا کہ ادارے نوازشریف کی کرپشن چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، پنجاب پولیس کے بعد وفاقی ادارے بھی تباہ کردیئے گئے، اسحاق ڈار نے نوازشریف کیلئے منی لانڈرنگ تسلیم کی، اس نے خود تسلیم کیا نیب نے سپریم کورٹ کو جو جواب دیا قوم کو پتہ لگ گیا کہ آج کیوں تباہ ہوئے، 16 سالوں میں 14 ٹریلین کے قرضے لیے گئے 2008 میں کل 6 ٹریلین کے قرضے تھے، ساری قوم مقروض بنادی گئی، نیب کہتی ہے کہ فارن آفس سے جواب مانگا ہے، نیب آفس دفتر خارجہ سے کتنا دور ہے، حکمران پورے ملک کے ادارے تباہ کردیتا ہے، نواز شریف کا وکیل کہتا ہے نوازشریف سے کورٹ جواب طلبی نہیں کرسکتے، حضرت عمر نے اپنے کرتے بارے جواب دیا، سپریم کورٹ نہیں سن سکے گا تو لوگ کدھر جائے گا، سپیکر نوازشریف کا ملازم ہے نوازشریف کی بجائے میری نااہلی کا کیس کمیشن کو بھیج دیا، مجھے شک ہے کہ سپریم کورٹ پر ماضی میں بھی حملے کرچکے اب بھی کچھ کریں گے، نوازشریف کرکٹ بھی اپنے ایمپائر کھڑے کرکے کھیلتا تھا، ان نے بزنس بھی ایمپائر ساتھ ملا کر کیا۔ میں خبردار کرتا ہوں کہ اب سپریم کورٹ پر حملے نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ تحریک انصاف میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں، (ن) لیگ کے ارکان بھی چھپ چھپ کر تحریک انصاف میں آنے کیلئے مل رہے ہیں، ہم فیصلہ کریں گے کہ کس کو شامل کرنا ہے کس کو نہیں کرنا، پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے کے پی میں اپنے ہی وزیر کو پکڑا، پولیس کو غیر سیاسی کیا، اگر چیئرمین نیب میں تھوڑی بھی حیاءہوتی تو آج استعفیٰ دیتا آج اس کی حالت عدالت میں غیر تھی، عدالت میں چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم نے اس وجہ سے انکوائری نہیں کی کہ چاہتے تھے کہ ریگولیٹر یہ کام کریں، سپریم کورٹ نے کہا کہ ملک میں تو کوئی ریگولیٹر ہے ہی نہیں تو پتہ چلا کہ ایک ریگولیٹر ہے اس کا نام نوازشریف ہے اس نے چن کر ایک کرپٹ آدمی کو چیئرمین نیب لگایا ہے، ہم ایک ایسی نیب بنا کر دکھائیں گے جو بلاامتیاز سب کا احتساب کرے گی، جو غلطی کرے گا پکڑا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain