تازہ تر ین

ملک بھر میں” عدالتی نظام “میں بڑی تبدیلی کا حیران کن فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ملک بھر میں مقدمات کی فوری سماعت اور ان کے فوری فیصلوں کی غرض سے ملک میں پہلی بار شام کی عدالتیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان شام کی عدالتوں میں کمرشل کیسوں اور فیملی کیسز کی سماعت کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس ضمن میں اسلام آباد میں شام کی عدالتوں کے قیام کا پہلا پائلٹ پراجیکٹ جلد ہی شروع کر دیا جائے گا۔ اس منصوبے پر عملدرآمد اگر کامیاب ہوگیا تو اسے مرحلہ وار پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں متعارف کروا دیا جائے گا۔ اس منصوبے کی نوک پلک سنوارنے میں مصروف ایک پالیسی ساز نے بتایا کہ کل وقتی جج صاحبان کی تعداد بڑھانے کے باوجود کمرشل تنازعات اور فیملی مقدمات کی بھرمار ہے اور عدالتوں کا بہت وقت ان مقدمات پر ہی صرف ہو جاتا ہے لہٰذا ایسے مقدمات کی سماعت شام کی عدالتوں میں بھی شروع ہونے سے انہیں کم وقت میں نمٹایا جا سکے گا۔
شام کی عدالتیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain