تازہ تر ین

پاک فوج نے ”ضرب عضب“ کے بعد نیا آپریشن شروع کردیا, کاروائیاں جاری

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ وار ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے،وزیراعظم کی قیادت میں افواج پاکستان نے آپریشن ”رد الفساد“ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے شروع کیا ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں،افواج پاکستان ، رینجرز اور پولیس آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں وزیر مملکت نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے کسی قسم کا آپریشن بند نہیں ہوگا۔حکومت اور سکیورٹی ادارے دہشت گردی کیخلاف لڑتے رہیں گے۔عوام کی حفاظت کیلئے اور بھی آپریشن کرنے پڑے تو کریںگے۔وزیر مملکت نے کہا کہ گزشتہ دنوں دہشتگردی کے واقعات پر میڈیا نے ذمہ داری کا ثبوت دیا۔میڈیا سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ مزید ذمہ داری کا مظاہرہ کریگا۔میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کا حوصلہ بلند رکھے،خوف و ہراس پھیلانا ہی دہشت گردوں کا مقصد ہے ،قوم کے حوصلے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے جڑے ہوئے ہیں۔میڈیا اپنے کیمروں سے عوام کے عزم ، امید اور حوصلے کو بڑھائے ،بطور وزیراطلاعات میڈیا سے درخواست ہے کہ احتیاط اور ذمہ داری سے دہشتگردی کے واقعات کو رپورٹ کریں۔دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے قوم مزید مضبوط اور عوام حوصلہ مند ہوئے ہیں۔ہم سب کو متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے ۔جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہوگا وزیراعظم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain