تازہ تر ین

فوجی عدالتوں میں توسیع, اہم اپوزیشن پارٹی نے بالآخر ہار مان لی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی رہنماﺅں کا گزشتہ روزہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا، اجلاس آج 10بجے دوبارہ طلب کر لیا گیا۔فوجی عدالتوں کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا پیپلز پارٹی نے بائیکاٹ کیا۔ پیپلز پارٹی نے اعتراض اٹھا یا ہے کہ 21ویں ترمیم کے ڈرافٹ میں اتفاق رائے کے بغیر کیسے ترمیم کی جا سکتی ہے لہذا ان ترامیم کو ختم کیا جائے۔ آج اجلاس میں تحریک انصاف، اے این پی اورایم کیو ایم کا اتفاق تھا کہ 21ویں ترمیم کے ڈرافٹ میں تبدیلی نہ کی جائے۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ٹیلی فون کیا اور وہ اس معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانا چاہتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں تمام جماعتیں فوجی عدالتوں میںتوسیع پر متفق ہوگئی ہیں، ترمیم کا متفقہ مسودہ تیار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے، نئی ترمیم جلد پارلیمنٹ میں پیش کردی جائے گی،فوجی عدالتوں میں توسیع پر اتفاق رائے دونوں ایوانوں کے پارلیمانی رہنماﺅں کے مشترکہ اجلاس میں ہوا ہے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے رہنماﺅں کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا، ترمیم کے مسودے پر اختلافات کے پیش نظر اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی، اجلاس میں مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف،جماعت اسلامی، جمعیت علماءاسلام ف،عوامی نیشنل پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر پارلیمانی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے، بائیں بازو کی جماعتیں آئینی ترمیم سے مذہب اور مسلک کے الفاظ حذف کرنے کی سخت مخالفت کر رہی ہیں، اس معاملے پر تحریک انصاف بھی بائیں بازو کے کیمپ میں چلی گئی ہے اور واضح کردیا گیا ہے کہ سابقہ ترمیم کو دوبارہ نہ لایا گیا تو تبدیل شدہ ترمیم کی حمایت نہیں کی جائے گی۔بعدازاں رات گئے پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی رہنماﺅں نے فوجی عدالتوں سے متعلق اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران انہوں نے فوجی عدالتوں سے متعلق اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست کی جس پر خورشید شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوید قمر کل اجلاس میں شرکت کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain