پشاور (ویب ڈیسک ) محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ اچینی خوڑ سے بارودی مواد سمیت دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کی بروقت کارروائی سے پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا۔ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اچینی خوڑرنگ روڈ سے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ دہشتگرد نعمت اللہ عرف فدائی کی تحویل سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد افغانستان کا رہائشی ہے اور وہ یکہ توت میں رہائش پذیر تھا۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا۔





































