تازہ تر ین

دھوپ کے حیران کن فوائد ، جو آپ نہیں جانتے تھے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دھوپ ہڈیوں کو مضبوط اور قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔ جارج ٹاو¿ن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے سائنسدانوں کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دھوپ کھانے سے جسم کو وٹامن ڈی مہیا ہوتی اور ٹی سیلز مزید توانا اور طاقتور ہوتے ہیں جس کے باعث انسان امراض سے لڑنے کے قابل ہوتے ہیں۔ اس تحقیق کے حوالے سے جاری رپورٹ میں انسان کے سب سے بڑے عضو یعنی جلد کا جراثیم سے لڑنے کا کردار بھی واضح کیا گیا ہے۔تحقیق کے سربراہ کا کہنا ہے ہمیں معلوم تھا کہ سورج کی روشنی انسانی جسم میں وٹامن ڈی بنانے میں اہم ہے لیکن اس کا امنیاتی نظام پر بھی زبردست اثر ہوتا ہے یوں دھوپ بیماریوں سے بھی دور رکھتی ہے۔ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ سورج کی روشنی میں ہر طرح کے رنگ ہوتے ہیں لیکن اس میں موجود نیلی روشنی ٹی سیلز کو تیزی سے حرکت دیتی ہے۔ تاہم یہ پہلی مرتبہ دریافت ہوا ہے کہ انسانی خلیات جسم کا حصہ رہتے ہوئے کسی روشنی سے رفتار بڑھاتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain