تازہ تر ین

آپریشن ردالفساد, سینکڑوں گرفتاریاں, بڑی تباہی سے بچ گئے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میںصحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری اورمناواں مےں 100بستروں پر مشتمل ہسپتال کے منصوبے پر پےش رفت کا جائزہ لےاگےا۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری ہماری پہلی ترجےح ہے اوراس ضمن مےں اٹھائے گئے اقدامات اور نتےجہ خےز کاوشےں رنگ لارہی ہےں۔عوام کو جدےد اورمعےاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کو تےزرفتاری سے آگے بڑھاےا جارہا ہے ۔صوبے کے مختلف شہروں مےں جدےد سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بنائے گئے ہےں اور ہسپتالوں کی تعمےر کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔مظفرگڑھ مےں گورنمنٹ رجب طےب اردوان ہسپتال عوام کو اعلی معےار کی طبی سہولتےں فراہم کررہا ہے اورپنجاب حکومت اس ہسپتال کی توسےع کے بڑے منصوبے پر کام کررہی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مناواں مےں 100بستر وں پر مشتمل جدےد ہسپتال کی تعمےر کا کام تےزرفتاری سے جاری ہے ۔منصوبے کی تکمےل سے علاقے کے عوام کو تشخےص اور علاج معالجہ کی معےاری سہولتےں ملےں گی۔انہوں نے کہا کہ تعمےر ،طبی سہولےات اورخدمات کی فراہمی کے لحاظ سے ےہ ہسپتال اعلی معےار کا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہسپتال کےلئے بہترےن ڈاکٹرز،نرسز اورپےرا مےڈےکل سٹاف کا انتخاب کےا جائے اور ہسپتال مےں ہارٹیکلچر کا کام بھی ساتھ ساتھ کےا جائے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں فروغ تعلیم کیلئے مختلف اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ”خادم پنجاب سکولز پروگرام“ کے تحت سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر، سکولوں میں سولر پینلز لگانے اور طالبات کو وظائف کی فراہمی کے پروگراموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے سکولوں میں سولر پینلز لگانے اور پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے تحت نیو سکولز پروگرام میں توسیع کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے 17ہزار سکولوں میں سولر پینلز لگائے جائیں گے اور اس پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کے سکولوں سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے سکولوں میں سولر پینلز کی تنصیب کا پروگرام بہت اہمیت کا حامل ہے، اس لئے سولر پینلز لگانے کے پروگرام کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھایا جائے اور اس ضمن میں قائم کردہ سٹیئرنگ کمیٹی کا ہر 15 روز بعد اجلاس ہوگا جس کی صدارت میں خود کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ 17 ہزار سکولوں میںسولر پینلز لگانے کے کام کو جلد سے جلد مکمل کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کی چھٹی سے دسویں جماعت تک کی طالبات کیلئے ماہانہ وظیفہ ایک ہزار روپے کر دیا ہے اور اس پروگرام کیلئے 5 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں جرمنی کی معروف کمپنی لے مائرانٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹربرنیڈمیزگر نے ملاقات کی ، جس میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلی نے جرمن وفد کے ساتھ جرمن زبان میں بھی گفتگو کی اور جرمن وفدنے وزیر اعلی کی جرمن زبان پر دسترس کی تعریف کی-وزیراعلی شہبازشریف نے جرمن وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں توانائی کے منصوبوں پر انتہائی محنت کے ساتھ کام کیا گیا ہے اور توانائی کے کئی منصوبے تکمیل کے مراحل میںپہنچ چکے ہیں – انہوں نے کہاکہ حکومت روایتی ذرائع کے ساتھ ساتھ متبادل ذرائع سے بھی توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے – توانائی کے منصوبے نہایت شفاف انداز سے برق رفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں – انہوں نے کہاکہ بجلی کے منصوبوں کے مکمل ہونے سے رواں برس کے آخر تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا -انہوں نے کہاکہ پنجاب میں 3600میگا واٹ کے گیس پاور منصوبوں پر بھی دن رات کام ہورہاہے-پنجاب کے 17ہزار سکولوں کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت سولر پر منتقل کیا جائے گا-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میںصوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اورفلاحی پروگراموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پنجاب حکومت کے اربوں روپے کے فلاحی پروگراموں سے صوبے کے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے اور ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ صوبے بھر میں مکمل ہونے والے میگا پراجیکٹس سے عوام کو ریلیف مل رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کے ترقیاتی منصوبے شفافیت ،معیاراور برق رفتاری کے شاہکار ہیں۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اورمنصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ اعلی معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عورت فاﺅنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نگار احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain