تازہ تر ین

ہزاروں ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری, حکومت جا بڑا اعلان جاری

ملتان (وقائع نگار) الیکشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں، حکومت نے ملک بھر کے سرکاری محکموں میں کنٹریکٹ پر تعینات ہزاروں ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ تمام سرکاری محکموں سے خالی اسامیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔ تفصیل کے مطابق حکومت نے آئندہ الیکشن جیتنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ اس ضمن میں ملک بھرکے وفاقی سرکاری محکموں میں کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین جبکہ پنجاب کے صوبائی محکموں میں کنٹریکٹ پر تعینات ہزاروں ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا جلد اعلان متوقع ہے جبکہ ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں پر چند ماہ کے دوران بھرتیاں کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں سرکاری محکموں سے خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔ ایجوکیشن، صحت، پولیس، زراعت، خوراک سمیت دیگر محکموں میں خالی اسامیوں پر فوری بھریتاں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain