لاہور (خبریںرپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں حامد خان گروپ نے عاصمہ جہانگیر گروپ کو شکست دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا ہے۔ غیر حتمی نتیجے کے مطابق حامد خان گروپ کے چوہدری ذوالفقار لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب ہوگئے ہیں انہوں نے عاصمہ جہانگیر گروپ کے چوہدری رمضان کو 500 ووٹوں سے شکست دی۔ علاوہ ازیں عامر سعید2396 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری ، راشد لودھی 4419 ووٹ لے کر نائب صدراور ظہیر بٹ 3436 ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔





































