لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، دتہ خیل ،قصور(کرائم رپورٹر‘نمائندگان خبریں) اسلام آباد سمیت ملک بھر کی مو ٹر ویز پر فوج اور رینجرز کی چیک پوسٹیں قائم کر دی گئیںہیں۔ سکیورٹی صورتحال اور صوبے بھر میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے کیے جانے والے آپریشنز کے متعلق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 1751 غیرقانونی افغان مہاجرین کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 2816 غیرقانونی افغان مہاجرین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ایک لاکھ 397 افغانیوں کی بائیو میٹرک سسٹم سے رجسٹریشن ہو چکی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر ملک بھر میں پاک فوج کا آپریشن ”رد الفساد“ جاری ہے جس میں رینجرز اور پولیس سمیت قانون کرنے والے ادارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں چاروں صوبوں میں ہونے والی کارروائیوں میں افغان اور ازبک شہریوں سمیت290سے زائدمشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک ڈاکو کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا ہے ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد،بعض افغانوں سے زائد المعیاد پاکستانی شناختی کارد بھی پکڑے گئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا امن دشمنوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف شہر شہر اور قریہ قریہ آپریشن جاری ہے۔ لاہور، بھکر، سرگودھا، لودھراں اور وہاڑی سے 100سے زائد مشتبہ افراد اور افغان باشندے گرفتارکر لئے جبکہ بنوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے75 افراد گرفتار کیے ہیں، جن سے اسلحہ، بارود اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔ ادھر کوئٹہ سے 12افغان باشندے پکڑے گئے ہیں۔ملک بھر کی طرح کراچی کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفساد کے تحت ہونے والی کارروائیوں میں شہر میں مقیم افغان اور ازبک باشندوں سمیت 30افراد گرفتار جبکہ 70سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقوں گلبرگ،جوہرآباد، شیر شاہ ،عزیزآباد،حیدری مارکیٹ، فاطمہ جناح کالونی ،محمد علی گوٹھ ،تیموریہ ، ابو ذر کالونی ،گبول ٹاﺅن ،نیو کراچی اور ملیر حسن پنہور گوٹھ سمیت کئی علاقوں میں آپریشنزکیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق افغانی اور ازبک باشندوں سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ اورنگی ٹاون مومن آباد میں ہونے والے پولیس مقابلے میں 1ڈاکوہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھا، پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ادھر گلبرگ کے علاقے سے دو منشیات فروش بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔گبول ٹاون ، شیر شاہ اور ملیر حسن پنہور گوٹھ سے پولیس نے شناختی دستاویزات مکمل نہ ہونے پر20 افغان بانشدوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق گرفتار غیر ملکیوں میں افغانی، ازبک اور غیر قانونی طور پر مقیم بنگالی شامل ہیں۔ ادھر کشمور میں پولیس نے کرم پور، جمال، غوث پور سمیت دیگر علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران 12 افغان، ایک وزیرستانی سمیت 20 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا، ادھرنوشہرو فیروز میں غیر قانونی مقیم 2 غیرملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ سرگودھا میں اندرون شہر پرانے کپڑوں کے بازار اورباڑہ مارکیٹ کے علا وہ نواحی علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران 300 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 80 سے زائد افراد کا بائیو میٹرک سسٹم سے کوائف نامہ چیک کیا گیا،2 افغان باشند و ں سمیت 31 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ڈیرہ غازی خان میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ بہاول پور میں 10 افغانیوں سمیت 11 افراد گرفتارکرلیے،گرفتار افغانیوں میں سے چند کے پاس زائدالمیعاد شناختی کارڈ موجود تھے۔ بھکر میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 28 افراد کو حراست میں لے لیاجبکہ چنیوٹ پولیس نے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ادھر بنوں میں رات بھر شہر اور مضافات میں پولیس نےسرچ آپریشن کرکے 75 مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت پاک فوج نے شیرانی، دتہ خیل اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود چھوڑ کر فرار ہو گئے جس کو پاک فوج نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ واضح رہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ملک بھر میں رد الفساد کے نام سے آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد دہشت گرد ہلاک اور درجنوں گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ کوئٹہ سے 12افغان باشندے پکڑے گئے ہیں۔ کشمور میں پولیس نے کرم پور ¾جمال ¾غوث پور سمیت دیگر علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران 12 افغان، ایک وزیرستانی سمیت 20 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ادھرنوشہرو فیروز میں غیر قانونی مقیم 2 غیرملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔سرگودھا میں اندرون شہر پرانے کپڑوں کے بازار اورباڑہ مارکیٹ کے علا وہ نواحی علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا گیااس دوران 300 سے زائد گھروں کی تلا شی لی گئی ¾ 80 سے زائد افراد کا بائیو میٹرک سسٹم سے کوائف نامہ چیک کیا گیا ¾2 افغان با شند و ں سمیت 31 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ڈیرہ غازی خان میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ¾بہاول پور میں 10 افغانیوں سمیت 11 افراد گرفتارکرلیے،گرفتار افغانیوں میں سے چند کے پاس زائدالمیعاد شناختی کارڈ موجود تھے۔بھکر میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 28 افراد کو حراست میں لے لیاجبکہ چنیوٹ پولیس نے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کے سلسلہ میں ڈی ایس پی چونیاں اشفاق حسین کاظمی کی زیر نگرانی تھانہ سٹی وصدر چونیاں اور الہٰ آبادکے علاقوںنیاز نگر ،کھوکھر اشرف،کیتن،کیتن خورد،شمس پورہ،نورپورجٹاں،بقاءپور،قصبہ الہٰ آباد،ہرچوکی،کچی آبادی چونیاںمیں گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا ۔سرچ آپریشن میںپانچ ایس ایچ اوز ،6سب انسپکٹر،17اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 90 کانسٹیبل اور 2ایلیٹ کی ٹیموں کے علاوہ لیڈی پولیس پر مشتمل نفری نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔سر چ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6،سکیورٹی آرڈیننس کے تحت 3مقدمات درج کرکے 6ملزمان کو حراست میں لیاگیا ،تین منشیات فروشوں کے قبضہ سے 210لیٹر شراب اور ایک کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی جبکہ دو ملزمان کے قبضہ سے پسٹل اور رائفل 7MM برآمدکی گئی ۔اسی طرح تھانہ بی ڈویژن پولیس نے انسپکٹر ریاض عباس کی سربراہی میں نیاز نگراور مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور افغان باشندوں سمیت15مشکوک افراد کو حراست میں لیا جن سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ8ملزمان کے قبضہ سے 50لیٹر شراب،دو پسٹل اور بندوق برآمد کی گئی۔ تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 9ملزمان کو گرفتار کر کے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7مقدمات درج کیے اور دو ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو چرس اور 21لیٹر شراب برآمد کی،تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے 7ملزمان کو گرفتار کر کے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6مقدمات درج کیے اور ایک اشتہاری کو بھی پکڑا۔ مردان میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بوائز ہائی سکول کے قریب سے برآمد ہونے والے دو ریموٹ کنٹرول بموں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں تخریب کاری کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ اتوار کو پولیس کے مطابق دبئی اڈا میں بوائز ہائی سکول کے قریب دو ریموٹ کنٹرول بم برآمد بم گھی کے ڈبوں میں رکھے گئے تھے جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ کراچی میں پولیس کی کارروائیاں جاری ،شہر کے مختلف علاقوں سے سرچ آپریشن کے دوران افغانی اور ازبکستانی باشندوں سمیت164 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔حراست میں لئے گئے افراد کی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت شناختی کارڈ کی تصدیق کی گئی ۔شارع نورجہاں سے دو منشیات فروش پکڑے گئے۔ ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار کے مطابق شاہ لطیف ٹاو¿ن کے علاقے حسن پنہور گوٹھ میں غیر قانونی طور پر مقیم چھ افغان باشندوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے گلبرگ قبائل کالونی سے تین افغانیوں سمیت چودہ،جوہرآباد سے ستائیس،نیو کراچی کے علاقے فاطمہ جناح کالونی،علی محمدگوٹھ اور ابوذر کالونی سے چھ غیرملکی باشندے،عزیزآباد بھنگوریہ گوٹھ سے دو غیرملکیوں سمیت سولہ،بلدیہ مدینہ کالونی سے تیرانوے جبکہ تیموریہ سے ازبکستان سے تعلق رکھنے والے دو باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ شارع نورجہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش اعظم کوہستانی اور ساجد عرف نونو کوگرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔صوبائی دارلحکومت مےںدہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پےش نظر پولےس اور دےگر قانون نافذ کر نےوالوں اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں مےں سر چ آپر ےشن کر تے ہوئے24مشکوک افراد کو شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر حراست مےں لےتے ہوئے تفتےش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دےا جبکہ دوسر ی جانب پارکوں ،تفرےح گاہوں سمےت حساس مقاما ت پر خفےہ نگرانی بھی کی گئی تاکہ مشکوک افراد پر نظر رکھی جا سکے ذرائع کے مطابق شہر مےں ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے پےش نظر پولےس اور دےگر قانون نافذ کر نےوالے اداروں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں مےں روزانہ کی بنےاد پر سر چ آپر ےشن کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلہ مےں گزشتہ روز بھی پولےس نے بند روڈ ، پٹھان کالونی ،ضلعی کچری ،ساندہ ،کچا راوی روڈ ،شفےق آباد ،سبزی منڈی راوی روڈ ،بادامی باغ ،لاری اڈا ،رےلوئے اسٹےشن ،مغلپورہ ،ہربنس پورہ ،گلبر گ ،صدےق کالونی ،چونگی امر سدھو ،بہار کالونی ،ٹاﺅن شپ ،ٹھوکر نےاز بےگ سمےت دےگر کئی علاقوں مےں سر چ آپر ےشن کے دوران کراےہ داروں اور مشکوک افراد کے کوائف چےک کئے گئے اور بائےو مےٹرک مشےنوں سے تصدےق کا عمل جاری رہا سر چ آپر ےشن کے دوران مختلف علاقوں سے 24مشکوک افراد کو حراست مےں لےتے ہوئے تفتےش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کےا گےا جبکہ دوسری جانب گز شتہ روز چھٹی کے روز پارکوں اور تفرےح گاہوں مےں رش زےادہ ہونے کے باعث پولےس اہلکاروں کی جانب سے سول کپڑوں مےں ارد گر د نگرانی بھی کی جاتی رہی تاکہ مشکوک افراد پر نظر رکھی جا سکے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج، رینجرز اور پولیس نے موٹر وے ایم ون اور ایم ٹو پر مشترکہ پوسٹیں قائم کر لی ہیں۔ پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج، رینجرز اور پولیس نے جو موٹر وے ایم ون اور ایم ٹو پر چیک پوسٹ قائم کی ہیں ان کا مقصد ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کو مزید موثر، سکیورٹی اور نگرانی کو بہتر کرنا ہے۔