تازہ تر ین

مارننگ شو کی اینکرز نہایت بھڑکیلا لباس پہنتی ہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو(۵) کے پروگرام ”ٹی ایٹ فائیو“ میں میزبان آمنہ ملک سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ زارااکبر نے کہا ہے کہ تھیٹر میں آنا خواہش نہیں ایک اتفاق تھا، دوبارہ سے ٹیلیویژن جوائن کرلیا ہے، نیوز چینلز کے مزاحیہ پروگراموں میں کام کرتی ہوں، شوبز کراچی شفٹ ہوجانے کے باعث ٹی وی ڈرامے نہیں کررہی، انہوں نے کہا کہ مشرف نے میڈیا کو آزاد کیا، انہی کیوجہ سے آج بہت سارے چینلز موجود ہیں، حکومت نے تھیٹر میں فحش گانوں پر پابندی لگادی جبکہ نیوز چینلز کے صبح کے پروگراموں میں میزبان انتہائی شرمناک لباس پہن کر آتی ہیں، اور بھارتی گانوں پر ڈانس ہورہاہوتا ہے، پیمرا اسکا نوٹس کیوں نہیں لیتا، تھیٹر کا کام ٹیلیویژن کے صبح کے پروگراموں کی نسبت بہت اچھا ہے، تھیٹر کاکام ٹی وی سے زیادہ مشکل ہے اور اس میں پیسہ بھی بہت ہے ، لیکن یہ ہوائی روزی ہے، جبکہ ٹی وی مستقل روزگار ہے، تھیٹر میں جتنا کام ہوگا اتنے زیادہ پیسے ملیں گے، تھیٹر اداکار ایک ماہ میں 4سے 20لاکھ روپے کماتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف سے درخواست ہے کہ سرکاری ملازمین کیطرح فنکاروں کیلئے بھی ریٹائرمنٹ کے بعد مراعات دینے کا اعلان کریں، پنجاب حکومت اس پر غور کررہی ہے، آئندہ ہفتے میٹنگ بھی بلائی ہے، انہوں نے کہا کہ تھیٹر کو چیک کرنے والے ڈیپارٹمنٹ اب بند ہوجانے چاہئیں، وہ تھیٹر کابیڑہ غرق کررہے ہیں، زارااکبر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں بہتری لانی چاہئے، اور سینماو¿ں میں بھارتی فلموں کا مکمل بائیکاٹ ہونا چاہئے، مزاحیہ اداکار واحد خان نے کہا ہے کہ تھیٹر ہماری انڈسٹری نہیں ادارہ ہے، حکومت اسے انڈسٹری بنانے میں سنجیدہ نہیں، بہت کم عمری میں تھیٹر جوائن کرلیاتھا، اسکے ساتھ ساتھ نیوز چینلز کے مزاحیہ پروگراموں میں بھی کام کرتا ہوں، سراج الحق کی ڈمی کا کردار کرنا میرا فیورٹ ہے ، اسے خود سراج الحق نے بھی سراہاتھا، امان اللہ، ببوبرال اور مستانہ میرے استاد ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ببوبرال اور مستانہ کا نام رہتی دنیا تک یاد رہیگا، امام اللہ کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہبازشریف سے درخواست ہے کہ تھیٹر چیک کرنے والے ڈیپارٹمنٹ کو چیک کرنے کیلئے بھی کوئی ہونا چاہئے، اس میں سارے کے سارے کرپٹ لوگ ہیں، جنہیں تھیٹر کے بارے کچھ علم نہیں ، واحد خان نے کہا کہ زارااکبر بہت اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اخلاق کی بھی بہت اچھی ہیں، برسوں سے انکے ساتھ تھیٹر پر کام کررہاہوں، کبھی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا، مزاحیہ اداکار کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کو بہتر کرنے کیلئے حکومت کو بھی کردار اداکرنا چاہئے، ہماری فلم انڈسٹری بہتر ہوگی تو بھارتی فلمیں سینماگھروںکی زینت نہیں بنیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain