لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت یہاں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا- اجلاس کے دوران کابینہ کمیٹی برائے امن وامان اور دیگر صوبائی ووفاقی سیکورٹی اداروں کی مشاور ت سے سپرلیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا-وزیر اعلی شہباز شریف نے تمام اداروں کی مشاورت کے بعد لاہور میں فائنل میچ کرانے کی منظوری دی-وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کیلئے سوفیصد فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی وزیر اعلی نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایت کی کہ فائنل میچ کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں اور اس ضمن میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان روزانہ کی بنیاد پر تمام سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا از خود جائزہ لے جبکہ میں ذاتی طور پر تمام انتظامات پر پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لوں گا- وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور میری قوم سے اپیل ہے کہ فائنل میچ کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت کی کاوشوں کا بھرپورساتھ دے کیونکہ ہم نے مل کر فائنل میچ کو کامیاب بنانا ہے – وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میںخادم پنجاب صاف پانی پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیااورمستقبل مےں پروگرام پر عملدر آمد کے لئے کئی اہم فےصلے کےے گئے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ پےنے کے صاف پانی کے پروگرام پرتےزی سے عملدر آمد کےلئے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرلےاگےا ہے اوراب ہم نے ملکراس پر تےزی سے عملدرآمد کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کی 37 تحصیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا جائے گااوراس پروگرام کا دائرہ مرحلہ وار پورے صوبے تک پھےلا ےا جائے گاجبکہ غےر فعال واٹر سکےموں کو بھی بحال کےا جائے گا ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام پر عملدرآمد کیلئے اب درست سمت میں کام ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ےہاں رکن قومی اسمبلی نجف عباس سےال اورسابق اےم پی اے قےصر امےن بٹ نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے لوث عوامی خدمت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا ہے اورعوامی خدمت کے سفر کومشن سمجھ کر آگے بڑھا رہے ہےں ۔ وسائل قوم کی امانت ہیں اور ایک ایک پائی دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے اورمنصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت کے منصوبے شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں اور ملکی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک جان میں جان ہے، عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ افراتفری اور انتشار کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ کامیاب ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ جو لوگ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے وہ سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تاندلیانوالہ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اداروں کو بہترین کوارڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دینا ہیںاور اس ضمن میں آپ سب نے دن رات محنت ، لگن ، جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہے-





































