تازہ تر ین

پنجاب میں بسنے والے پختونوں بارے اہم اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، اور پنجاب ایک لڑی میں پروئی ہوئی چار اکائیاں ہیں۔ چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بغیر پاکستان کا تصور ناممکن ہے۔ صوبہ پنجاب میں بسنے والے خیبرپختونخوا اوردےگر صوبوںکے لوگ ہمارے بھائی ہیں۔ دہشت گردی کا واقعہ کہیں بھی ہو پورا پاکستان اس پر افسردہ ہوتاہے۔ دہشت گردوں کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ کوئی دین۔ دہشت گردو ںکی کوئی جغرافیائی شناخت نہیں، دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے۔ میں صوبے کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے یقین دلاتا ہوں کہ جو سرچ اور کومبنگ آپریشن ہو رہے ہیں وہ کسی ایک قوم کے خلاف نہیں بلکہ اس کا ہدف دہشت گرد اور ان کے سہولت کار ہیں۔ پنجاب میں بسنے والے پختون ہمارے بہن بھائی اور دل کے بے حد قریب ہیں۔ ان کی سکیورٹی ہمیں اتنی ہی عزیز ہے جتنی ہمیں اپنی۔ کسی کو سیاست چمکانے کی خاطر تفرقہ پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی۔ ایسی بات جس سے پاکستان کو نقصان پہنچے اس کی سخت سرزنش ہونی چاہیئے۔ خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے عوام کا مشن ہے کہ دہشت گردوں کو نیست نابود کرنا ہے۔بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے والے پاکستان کی خدمت نہیںبلکہ بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے والے پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں۔خدارا ملک و قوم کی خاطربے بنیاد پراپیگنڈا کرکے وطن عزےز سے دشمنی نہ کی جائے اورملک اور قوم کی خاطر منافرت نہ پھیلائیں اور اس طرح ملک کی جڑوں کو کھوکھلا نہ کریں۔وہ آج یہاں وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی قیادت میں ملاقات کرنے والے خیبرپختونخوا کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ہمارا سانجھا گھر ہے اور ہم یکجان دو قالب ہیں۔ چاروں صوبوں میں بسنے والے عظیم پاکستانی ہیں جو ہمیشہ ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا گو رہتے ہیں۔خےبر پختوانخو، بلوچستان، سندھ،پنجاب، آزاد کشمےر اورگلگت بلتستان کا حسےن امتزاج ہی خوبصورت پاکستان کی بنےاد ہے ۔انہوںنے کہا کہ جس دہشت گردگروہ نے گلشن اقبال مےں دہشت گردی کی ،اسی نے مال روڈ پر دہشت گردی کاگھناو¿نا کھےل کھےلا ہے ،جس مےں بہادر پولےس افسروں اوراہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کےا۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مےںخےبر پختوانخو، بلوچستان، سندھ اورپنجاب نے لازوال قربانےاں دی ہےں۔انہوںنے کہا کہ مال روڈ پر جس خود کش بمبارنے دھماکہ کےا وہ افغانستان سے آےا تھا جبکہ اس کے سہولت کار کاتعلق باجوڑ اےجنسی سے تھا۔مےںواضح کرنا چاہتا ہوں کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب ہے نہ دےن اورنہ ان کی جغرافےائی شاخت،دہشت گرد صرف دہشت گرد ہے۔پاکستان کے عوام کا مشن ہے کہ دہشت گردوں کو پاک دھرتی سے نےست ونابود کرنا ہے ۔ہم نے ہمےشہ بھائی چارے ،اخوت ،ےکجہتی اورےگانگت کو فروغ دےا ہے اورہم نے ملکردہشت گرد ی کے خلاف جنگ لڑناہے ۔خدارا اس حوالے سے منافرت مت پھےلائےں۔ اس طرح آپ ملک کی جڑوں کو کمزور کرسکتے ہےں۔مےں صوبے کا سربراہ ہونے کی حےثےت سے ےقےن دلاتا ہوں کہ جو آپرےشنزجاری ہےںوہ بلاامتےاز رنگ و نسل دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف ہورہے ہےں اوراےسے آپرےشنزمےں چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال رکھا جائے گا۔پنجاب مےں بسنے والے پختون ہمارے بھائی ہےں ان کی سکےورٹی ہمےں اتنی ہی عزےزہے جتنی ہمےں اپنی ۔اگر کسی نے کوئی گڑ بڑ کی ہے تواسے قانون کے تحت قرار واقعی سزا دےں گے۔تاہم کسی کو بے بنےاد پراپےگنڈا کر کے تفرقہ پھےلانے کی اجازت نہےں دی جاسکتی۔انہوںنے کہا کہ ہم نے پنجاب میں رینجرز کو بھی بلایا ہے تاکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع کیا جاسکے۔ انہو ںنے کہا کہ آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ جہاں مشتبہ شخص نظر آئے اس کی اطلاع فوراً پولیس کو دی جائے۔ محبت، بھائی چارے اور اخوت کے رشتوں کو مضبوط بنا کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے بھائیوں کی جائز شکایات کے ازالے کیلئے ایک مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دینے کا اعلان کیا جو شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کرے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی زےر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس مےں صوبے مےں ہارٹےکلچر کے فروغ اورلےنڈ سکےپنگ کے حوالے سے متعدد امور کا جائزہ لےاگےا۔چےن کی معروف ہارٹیکلچر کی کمپنی” بےجنگ فلورنسکےپ “(Beijing Florascape)کے حکام نے اجلاس مےں خصوصی شرکت کی۔چےنی کمپنی کے حکام نے پنجاب حکومت کےساتھ ہارٹےکلچر کے فروغ کے حوالے سے تعاون پر اتفاق کےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے مےںہارٹےکلچر کے فروغ کےلئے موثر اقدامات کےے ہےں ۔صوبے کے بڑے شہروں کو ہارٹےکلچر کے ذرےعے گل و گلزار بناےا جارہا ہے ۔ترقےاتی منصوبوں کو ہارٹےکلچر کے ذرےعے خوبصورت اوردےدہ زےب بناےاگےا ہے ۔ ہارٹےکلچر کے فروغ مےں چےن کی کمپنی کے تجربے اورمہارت سے فائدہ اٹھائےں گے۔اس ضمن مےں چےن کی کمپنی سے جامع معاہدہ کےاجائے گا۔انہوںنے کہا کہ 9ڈوےژنوں سے ماہرےن پر مشتمل وفد چےنی کمپنی سے لائحہ عمل طے کرنے کےلئے چےن بھجواےاجائے گا۔لاہور مےں لےنڈ فل سائٹ کو بےجنگ کی لےنڈ فل سائٹ کی طرز پر ڈھالنا چاہتے ہےں ۔لےنڈ فل سائٹس اوراورلےنڈ سکےپنگ کے حوالے سے چےنی کمپنی کے تعاون کاخےر مقدم کرےں گے۔انہوںنے کہا کہ چےنی کمپنی ہارٹےکلچر کے فروغ کے حوالے سے ٹےکنالوجی منتقل کرے اورہمارے افراد کو تربےت بھی دے۔ ہمےں خوشی ہوگی کہ چےنی کمپنی پی اےچ اے لاہور سمےت دےگر پی اےچ اےز کےساتھ تعاون کو فروغ دے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ”خادم پنجاب اُجالا پروگرام“ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت صوبے کے 10 ہزار سکولوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔ ”خادم پنجاب اُجالا پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کے سکولو ںسے کیا جار ہا ہے اور اس پروگرام کو مرحلہ وارآگے بڑھایا جائے گا۔ ”خادم پنجاب اُجالا پروگرام“ کو رواں سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا اور اس کی مانیٹرنگ کیلئے موثر میکانزم بھی وضع کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے آج یہاں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ”خادم پنجاب اُجالا پروگرام“ کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کے تحت دور دراز علاقوں کے بجلی سے محروم سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کے حوال سے چین میں روڈ شو منعقد کیا جائے جس میں معروف کمپنیوں کو مدعو کیا جائے۔پروگرام پر عملدرآمد کیلئے کنسورشیم بنا کر آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے کنسلٹنٹ کی مشاورت سے9ڈوےژنوں مےں منتخب سائیٹس کا سروے کرایا جائے اور پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے قائداعظم سولر پارک کمپنی کی معاونت بھی حاصل کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ، صحت ،پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ عوام کو ریلیف اور معیاری بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے صوبے میں میگا پراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں اور پنجاب کے مختلف شہروں میں اربوں روپے کی لاگت سے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ،معیاراور تیز رفتاری سے تکمیل کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہاہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت بچائے گئے وسائل بھی عوام کی فلاح و بہبود پر صرف کئے جارہے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے وسائل کا رخ کم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف موڑ دیاہے۔شہری دفاع کے عالمی دن کے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ شہری دفاع حکومت کے تعاون سے قائم کی گئی ایسے نظم و ضبط کی تنظیم ہے ،جو دوران جنگ یا امن کے وقت قوم کی قوت اور قابلیت کو بہتر بنانے کے لئے ہر وقت کوشاں رہتی ہے۔سول ڈیفنس کے زمرے میں وہ تمام اقدامات شامل ہیں، جو اصل لڑائی کے مترادف نہ ہوں، بلکہ کسی بیرونی طاقت کے حملے کی صورت میں ایسے اقدامات کرنا ہیں کہ دشمن اپنے مفادات حاصل نہ کر سکیں۔شہری دفاع سے مراد حکومت کی وہ سرگرمیاں جن کا مقصد شہریوں کو زلزلے ، سیلاب اور دیگر آفات سے بچانا اور محفوظ معاشرے کی تعمیرہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جان و مال کے ناقابل تلافی نقصان کے تناسب کو کم کرنے کےلئے شہری دفاع کی تنظیم کا کرادر نہایت اہم ہے۔ شہری دفاع کے ذمہ زمانہ امن اور جنگ ہر دو صورتوں میں شہریوں کی حفاظت جیسا عظیم کام ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے گورنمنٹ کالج لاہور کے سابق پرنسپل ڈاکٹر نذےر احمدکے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain