لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے دل میں لاہور میں اپنا الواداعی میچ کھیلنے کی خواہش مچل رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد پر عمران خان کی تنقید کے حوالے سے بوم بوم آفریدی نے کہا کہ میرا موقف عمران خان سے مختلف ہے، فائنل کا لاہور میں انعقاد خوش آئند ہے اور میں بہت پرجوش ہوں، فائنل کے کامیاب انعقاد کیلئے شائقین، میڈیا اور سیکیورٹی اداروں سمیت ہم سب کو پی ایس ایل فائنل کی کامیابی کیلیے کوشش کرنی چاہیے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ میں کامیابی پر آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلبہ کے ساتھ مل کر جشن منائے گی۔
