تازہ تر ین

پاک-ایران سرحد پر مزید 3 امیگریشن دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان اور ایران کے مشترکہ سرحدی کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر 3 مزید امیگریشن دفاتر قائم کیے جائیں گے۔دونوں ممالک کے درمیان یہ بھی طے پایا ہے کہ سرحد پر دونوں ممالک کے شہریوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید بازار قائم کیے جائیں گے۔یہ فیصلہ ایران کی بندر گاہ کے حامل شہر چاہ بہار میں منعقد ہونے والے 20ویں مشترکہ سرحدی کمیشن کے اجلاس میں ہوا۔اس کے علاوہ اجلاس میں متعدد مسائل پر بات چیت کی گئی جن میں دہشت گردی، سرحدی خلاف ورزیاں، تجارت اور امیگریشن سہولیات سے متعلق مسائل شامل تھے۔بلوچستان کے چیف سیکریٹری سیف اللہ چٹھہ نے پاکستان کے 26 رکنی وفد کی قیادت کی جبکہ ایران کی جانب سے سیستان بلوچستان کے نائب گورنر علی اصغر میرشیکاری نے اجلاس میں شرکت کی۔دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اجلاس کے بعد ایک مسودے پر دستخط بھی کیے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain