تازہ تر ین

پاکستان کی بڑے ملک کی کرکٹ ٹیم کو دورے کی دعوت

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی اپنی کوششوں کے سلسلے میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ رواں سال نومبر میں اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی اس درخواست کے جواب میں اپنا سکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔یہ سکیورٹی وفد پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر لاہور جائےگا اور وہاں سکیورٹی کے انتظامات دیکھنے کے بعد اپنی رپورٹ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو دےگا۔بی بی سی کے مطابق پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے یہ درخواست اپنے پلان بی کے تحت کی ۔رپورٹ کے مطابق اصل پروگرام کے تحت اس سال نومبر، دسمبر میں انڈیا کو پاکستان سے سیریز کھیلنی ہے تاہم یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی معلوم ہے کہ انڈیا مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے باوجود پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کرتا آیا ہے لہذا پلان بی کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ نومبر میں بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان کا خواہش مند ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم 2012 اور 2015 میں بنگلہ دیش کے دورے کرچکی ہے لیکن بنگلہ دیشی ٹیم 2008 کے بعد سے پاکستان نہیں آئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain