شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیرملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے فائنل کیلئے لاہور آنے سے انکار کردیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار بیٹس مین کیون پیٹرسن وطن واپسی کیلئے شارجہ سے لندن روانہ ہوگئے۔ کوئٹہ کے فائنل میں پہنچنے کے ایک گھنٹہ بعد کیون پیٹرسن نے لندن روانگی کا اعلان کیا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں انگلینڈ کے کیون پیٹرسن‘ ٹائمل ملز‘ لیوک رائٹ اور ساﺅتھ افریقہ کے رائیل روسو‘ نیوزی لینڈ کے نیتھن میکلم شامل ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ سرویون رچرڈ نے پاکستان آنے کے حوالے سے ٹوئٹ کردیا۔ تیار ہوجاﺅ‘ ہم لاہور آرہے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے لاہور فائنل کا اعلان کیا ہوا پورے ملک میں کرکٹ فیور چھا گیا، فائل کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، کراچی سے پشاور تک کرکٹ کے دیوانے بے قرار ہیں، ٹکٹ کے لیے لمبی قطاریں لگنے لگی ہیں جس کے بعد ٹکٹ کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی ہیں،2سال میں قذافی اسٹیڈیم کا 150روپے والا ٹکٹ 500کا ہوگیا، 500 کے ٹکٹ کی قیمت 4ہزار روپے تک پہنچ گئی، 1500والا ٹکٹ 12ہزار روپے کا ہوگیا تاہم ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے نے شائقین کو پریشان کر دیا۔
