راولپنڈی (بیورو رپورٹ، اپنے سٹاف رپورٹر سے) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں آرمی چیف نے کہا کہ پنجاب پولیس کی مدد کیلئے پاک فوج اور انٹیلی جنس ادارے بھرپور تعاون کیلئے تیار ہیں، پرامن ماحول میں پی ایس ایل کا فائنل میچ یقینی بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بھرپور تعاون، حمایت اور مدد پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زےر صدارت صوبائی کابےنہ کمےٹی برائے امن وامان کا خصوصی اجلاس ہوا جس مےں پاکستان سپر لےگ کے فائنل مےچ کے سکےورٹی اوردےگر انتظامات کا تفصےلی جائزہ لےا گےا۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں پی اےس اےل کا فائنل مےچ مےگا اےونٹ ہے اور اسے کامےاب بنانے کےلئے سب نے دن رات محنت کرنا ہے۔ پرامن اور محفوظ ماحول مےں فائنل مےچ کا انعقاد ےقےنی بنائےں گے اور فائنل مےچ کے دوران سکےورٹی کے فول پروف انتظامات کےے جائےں گے جبکہ دیگر انتظامات بھی اعلیٰ معیار کے ہوں گے۔ لاہور مےں پی اےس اےل کے فائنل کا انعقاد پورے ملک کے لئے باعث اعزاز ہے اور آپ سب نے مل کر اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ بصےرت کے ساتھ مےچ کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانا ہے۔ فائنل مےچ کا لاہور مےں انعقاد پوری قوم کی خواہش ہے اور اس ضمن میں وزےراعظم محمد نوازشرےف اور آرمی چےف جنرل قمر جاوےد باجوہ کی مشاورت اور معاونت بھی حاصل ہے۔ ےہ پاکستان کی عزت کا معاملہ ہے اس پر حرف نہےں آنے دےں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات مےں ہمےشہ غےر معمولی اقدامات کرنے پڑتے ہےں۔ فائنل مےچ کے انعقاد کےلئے جس طرح آپ سب کام کر رہے ہےں مجھے ےقےن ہے کہ انشاءاللہ آپ ضرور سرخرو ہوں گے۔ جذبے صادق ہوں تو پہاڑ جےسی منزل بھی آسان ہو جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام کو ہدایت کی کہ سکےورٹی کے ساتھ دےگر تمام انتظامات بھی انتہائی شاندار ہونے چاہئےں اور متعلقہ ادارے اورمحکمے آپس مےں قرےبی رابطہ رکھتے ہوئے فرائض سرانجام دےں۔ صوبائی کابےنہ کمےٹی برائے امن وامان باقاعدگی سے تمام انتظامات کا جائزہ لے جبکہ میں بھی روزانہ کی بنیاد پر انتظامات کا جائزہ لوں گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹرےفک کے بہترین متبادل انتظامات کر کے عوام کو آگاہ کےا جائے۔ تاکہ انہیں متبادل ٹریفک روٹس سے مکمل آگاہی ہو۔ اجلاس کے دوران انٹری پوائنٹس سے شائقےن کو سٹےڈےم تک لےجانے کےلئے خصوصی فری بس شٹل سروس چلانے کا فےصلہ کےاگےا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شائقین کے لئے فری بس شٹل سروس فراہم کی جائے گی جس کے ذرےعے انہیں سٹےڈےم لے جایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سٹےڈےم کے اندر اور باہر صفائی کے بہترےن انتظامات ہونے چاہئےں اور مےچ کے دوران سٹےڈےم کے اندر اور سٹےڈےم کے داخلی و خارجی راستوں پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی ےقےنی بنائی جائے۔ روٹ سمےت پورے لاہور کو برقی قمقموں سے روشن کےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شائقےن کو ٹکٹوں کی دستےابی کے حوالے سے اوور چارجنگ کی شکاےت نہےں ہونی چاہےے۔ اجلاس کے دوران مساجد، امام بارگاہوں، گرجا گھروں اور دےگر عبادت گاہوں کی سکےورٹی کو مزےد سخت کرنے کا فےصلہ کےا گےا۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ لاہور سمےت پنجاب کے دےگر شہروں مےں سکےورٹی کے بہترےن انتظامات کےے جائےں اور اس ضمن میں ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے کیونکہ دشمن پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے اور ہم نے ایک قوم بن کر اس سفاک دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے تمام ضروری اقدامات کےے جا رہے ہےں۔ متعلقہ محکمے اپنے وضع کردہ پلان کے مطابق فرائض کی ادائےگی ہر قےمت پر ےقےنی بنائےں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہمارا مشترکہ چےلنج ہے اور قومی مفاد کا تقاضہ ہے کہ محنت، جذبے اور عزم سے فائنل مےچ کے انعقاد کو کامےاب بناےا جائے۔ سےکرٹری داخلہ اورکمشنر لاہور ڈویژن نے فائنل میچ کے لئے سکےورٹی اوردےگر انتظامات کے بارے تفصیلی برےفنگ دی۔ صوبائی وزرائ، رانا ثناءاللہ،رانا مشہود احمد، اےوب گادھی،سےد رضا علی گےلانی، جہانگےر خانزادہ، مشےر رانا مقبول احمد ،معاون خصوصی ملک محمد احمد خان، مشےر عمر سےف، چےف سےکرٹری، انسپکٹر جنرل پولےس،قانون نافذ کرنے والے سول و عسکری اداروں کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ محکموں کے سےکرٹرےز و اعلی افسران نے اجلاس مےں شرکت کی۔
راولپنڈی (بیورو رپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف ہولوسی آکار کی ملاقات ، ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ترک جنرل نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف ہولوسی آکار نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ہولوسی آکار نے پاک فوج کے شہداءکو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی یاد گار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ۔اس موقع پر ترک چیف آف جنرل سٹاف نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکی پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشن ردالفساد کی حمایت کرتا ہے کیونکہ اس آپریشن پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید بڑھانا ہوگا ۔ آرمی چیف نے دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعاون کے فروغ سے علاقائی سکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ترک جنرل نے پاکستان آرمی کے شہدائے کو خراج عقیدت پیش کر نے کےلئے یادگار شہدائے پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔