کراچی (خصوصی رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ لندن کا بھائی خفیہ ایجنسی (را) اور کالعدم مذہبی تنظیموں کے مشترکہ سیٹ اپ کو ملکی سلامتی کے اداروں نے پکڑ لیا اور ان کے بارہ تربیت یافتہ جنگجوﺅں کی تلاش شروع کردی ہے۔ تحقیقات کے مطابق علیم نورا عرف عابد شاہ، فیصل کالونی، فاطمید شاہ الفلاح، شاہ فیصل کالونی، تابش سلطان فیصل کالونی، ثقلین مشتاق، نعمان بھیا (پی ایس پی میں شامل ہوگئے ہیں)، اعجاز (خالد شمیم کے دوست) شانی بونا قد والا ملیر، نوید صدیقی (اس وقت جیل میں ہیں) شاہد متحدہ (اے پی ایم ایس او)، عمران پاشا (بینکاک) اے پی ایم ایس او، ارشد شاہ فیصل کالونی، سرفراز براہ راست بھارتی خفیہ ایجنسی سے رابطے میں ہے اور تریبت کے لیے نوجوان لڑکے بھارت بھیجتا ہے جو تربیت لیکر آتے ہیں اور ان کو استعمال کرتا ہے۔ جماعت الاحرار کے سرگرم دہشت گردوں میں شہزاد احمد ولد اسلام الدین، محمد ظریف ولد اسلام الدین، ضمیر احمد ولد اسلام الدین، وسیم احمد ولد اسلام الدین اوررئیس احمد ولد اسلام الدین شامل ہیں، یہ پانچوں بھائی ہیں، رئیس احمد1992ءمیں بھارت سے کراچی آیا اور ناظم آباد نمبر دو میں منتقل ہوا پھر 1994ءمیں وہ سرجانی ٹاﺅن میں منتقل ہوا اور اس نے باربر شاپ کھولی، ایم کیو ایم کے لڑکوں کے ساتھ مذہبی رجحان رکھنے والے نوجوانوں کو تربیت کے لیے افغانستان اور بھارت بھیجتا رہا، رئیس احمد جماعت الاحرار کو بھارت سے چلا رہا ہے اور ایم کیو ایم لندن کے ساتھ ان کا اشتراک بھی چل رہا ہے۔ جماعت الاحرار کے کراچی میں سرگرم جنگجوﺅں میں عدیل ہاشمی، عابد، حمید ماچی، ارمان ، علی لمبا، سلیم، جاوید ملک، اسامہ اسٹیٹ والا، اسلم قائم خانی، عثمان لائٹ میرپور خاص، بلال پی ایم ٹی، مختار ہیروئنی، ایاز شامل ہیں۔ عدیل ہاشمی کا داماد اوگی بٹگرام کا رہائشی ہے ان افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔