تازہ تر ین

عمران خان انکلیوژر فری, کپتان نے شائقین کیلئے بڑا اعلان بھی کردیا

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان انکلوژر کا ٹکٹ فری کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے خواہش کی کہ عمرا ن خان انکلوژر کا ٹکٹ فری کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اتنے عرصے بعد پاکستان میں کرکٹ لوٹی ہے اور 12,12 ہزار روپے کا ٹکٹ کرکٹ دیوانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ پاکستان میں متعین ا فغان سفیر عمر زاخیل وال نے ہفتہ کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات بنی گالہ میں میں چیئرمین تحریک انصاف کی رہائشگاہ پر ہوئی جس میں پاک افغان تعلقات پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا ۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماﺅں کی ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں پاک افغان مذاکرات کی بحالی کی اہمیت و افادیت پر مکمل اتفاق کیا گیا اور کہا گیا کہ دونوں حکومتوں کو گفت و شنید سے معاملات سلجھاو¿ کی جانب لے کر جانے چاہئیے ۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاکہ پاک افغان سرحد کی بندش سے پاکستان میں پھنسے افغانوں کی واپسی کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔سرحد کی دونوں طرف کھڑے ٹرکوں اور قیمتی سامان تجارت کی آمد و رفت کے حوالے سے فوری حکمت عملی بھی ناگزیر ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پی ایس ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول ہو گیا تاہم انہوں نے تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے دعوت نامہ بھجوایا تھا جو انہیں موصول ہوگیا ہے۔ دعوت نامہ موصول ہونے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ فائنل میں مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی کا مشکور ہوں لیکن پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے لاہور جانے سے قاصر ہوں۔انہوں نے کہا میری نیک تمنائیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں اور پی ایس ایل فائنل کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کیلئے دعا گو ہوں۔ امید ہے کہ شائقین کرکٹ کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain