لاہور (کرائم رپورٹر) آج صبح سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، ملزمان کی جوابی فائرنگ سے انسپکٹر شہید، ڈی ایس پی سمیت دو اہلکار زخمی، 4دہشت گرد گرفتار، 2فرار جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔ بتایا گیاہے کہ آج صبح سی ٹی ڈی نے ساہیوال کے علاقہ گڑھ کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا تو اہلکاروں کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں انسپکٹر فدا حسین شہید ہو گئے جبکہ ڈی ایس پی اقبال جوئیہ سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے جوانوں نے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔