اسلا آباد (کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کو سرکاری اداروں کے ملازم ظاہر کرکے عوام کو لوٹنے والے خطرناک اورمنظم بین الصوبائی طوفان کینگ کے تین 3ملزمان گرفتار ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، نقلی وائرلیس سیٹ برآمد، لاہور و کراچی میں متعدد وارداتوں کا انکشاف تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے ملکی و غیر ملکی افراد کو لوٹنے والے گروہ کے تین ملزمان عامر یونس عرف طوفان، ولد محمد یونس، فہد جمال ولد محمد جمال، محمد علی عرف محمد ، ولد نور علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور وائرلیس سیٹ برآمد کرتے ہوئے گروہ کے دیگر افراد کو پکڑنے کا لائحہ عمل تیار کرلیا ۔