اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وزیراعظم محمد نوازشریف نے سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کیلئے بہادر جوانوں کی قربانیاں قوم کی بقاءکی ضامن ہیں،پاک فوج کے چوکس جوانوں کی وجہ سے پاکستان مضبوط سے مضبوط تر ہوگا،آپریشن ردالفساد ہر دہشتگرد کے خلاف ہے،پاکستان کے دشمنوں کو ختم کردیں گے،قوم دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،جان کی قربانی دینے والے جوان قوم کے اصل ہیرو ہیں۔پیر کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے بہادر جوانوں کی قربانیاں قوم کی بقاءکی ضامن ہیں،پاک فوج کے چوکس جوانوں کی وجہ سے پاکستان مضبوط سے مضبوط تر ہوگا،دہشتگردوں کی خام خیالی ہے کہ وہ پاکستانی قوم کا عزم متزلزل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد ہر دہشتگرد کے خلاف ہے،آپریشن ردالفساد ملک میں اور بیرون ملک سے متحرک دہشتگردوں کے خلاف ہے،پاکستان کے دشمنوں کو ختم کردیں گے،دہشتگردوںاور ان کے مذموم نظریات کو پھیلانے والوں کو ختم کردیں گے۔نوازشریف نے کہا کہ جان کی قربانی دینے والے جوان قوم کے اصل ہیرو ہیں،قوم دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی۔