تازہ تر ین

آئی جی سندھ کا دہشتگردوں کے سلیپر سیلز بارے حیران کن انکشاف

کراچی( ویب ڈیسک ) آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اوردہشت گردوں کے سلیپر سیلز موجود ہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ نے کہا کہ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اوردہشت گردوں کے سلیپر سیلز بھی موجود ہیں لیکن گزشتہ رات سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرکے شہر کو دہشت گردی سے بچایا جس پر وہ مقابلے میں حصہ لینے والی پارٹی کے لیے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔اے ڈی خواجہ نے کہا کہ کورنگی کارروائی میں ہلاک دہشت گرد کا تعلق لشکر جھنگوی العالمی کے ذیلی گروپ سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے تحفظ کے لیے ہر وقت الرٹ ہے، پولیس شہر کو منشیات سے بھی پاک کرے گی، پی ایس ایل جیسا ایونٹ کراچی میں ہوا تو ہم مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain