تازہ تر ین

جانئیے خواب میں دروازہ دیکھنے کی تعبیر

خواب میں دروازہ دیکھنا گھر کے نگران کی دلیل ہے، اور خواب میں کھلے ہوئے دروازے رزق کے دروازوں کی علامت ہیں۔ جو خواب میں گھر کے دروازہ کو اس کی حالت سے بدلا ہوا دیکھے تو یہ گھر کے مالک کی حالت کے بدلنے کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ دروازہ گر گیا ہے یا باہر کی طرف اُکھڑ گیا ہے یا دروازہ کو جلا ہوا یا ٹوٹا ہوا دیکھے تو یہ ایک مصیبت کی نشانی ہے جو گھر کے نگرانی کو پہنچے گی، اسی طرح اگر خواب دیکھنے والا شخص اکھڑنے کے بعد دروازہ کو بند دیکھے تو یہ آدمی کی بقاءکی علامت ہے اور اگر دروازہ کو بند دیکھے تو یہ عظیم مصیبت ہے جو گھر کے افراد کو پہنچے گی اور اگر اپنے گھر کے دروازے کے درمیان میں ایک چھوٹا دروازہ دیکھے تو یہ بھی ناگوار صورت کی دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا دروازہ بڑا ہوا ہے اور کشادہ ہوا ہے اور خوبصورتی کے ساتھ مضبوط ہوا ہے تو یہ گھر کے نگران اور سرپرست کی حسن حالت پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ وہ اپنے گھر کے دروازہ سے داخل ہوا ہے تو وہ کسی خصوصیت (جھگڑے) میں مبتلا ہوا اور غالب آئے گا، اور اگر چند دروازے دیکھے کہ وہ کھولے گئے ہیں تو دنیا کے دروازے اس کیلئے کھلیں گے۔، اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا دروازہ عام دوسرے دروازوں کے مقابلہ میں زیادہ کشادہ ہوا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ کچھ لوگ اجازت کے بغیر اس کے گھر میں آئیں گے، اور کبھی دروازہ کا اپنی جگہ سے ہٹنا اس بات کی دلیل ہوتا ہے کہ گھر کے مالک کے اخلاق اور احوال میں تغیر اور زوال آئے گا یعنی افرادخانہ کے حالات پہلے جیسے نہیں رہیں گے، اگر دیکھے کہ وہ تنگ دروازہ سے کشادہ جگہ پر گیا ہے تو یہ تنگ حالی سے کشادہ حالی کی طرف جانے کی دلیل ہے۔ لہٰذا جو شخص دیکھے کہ اس کے دروازہ کے دو کنڈے ہیں تو اس کے ذمہ دو شخصوں کا قرض ہے، اگر دیکھے کہ اس نے دروازہ کا کنڈا کاٹا ہے تو وہ کسی بدعت میں پڑے گا اور جو خواب میں دیکھے کہ آگ دروازوں کو جلا رہی ہے تو اس کی بیوی عنقریب اللہ کو پیاری ہو جائے گی اور شہر کے دروازے اس شہر کے حاکم کی دلیل ہے جو دینی و دنیوی امور کا ذمہ دار ہے اور گھر کا دروازہ گھر کے بانی اور گھر کے مصالح (ضروریات وغیرہ) پورے کرنے والے پر دلیل ہے اور گھر کا دروازہ گھر کے رہنے والے پر دلیل ہے اور نامعلوم دروازوں سے داخل ہونا دشمنوں پر غلب اور کامیابی حاصل ہونے کی دلیل ہے۔ اور کبھی نامعلوم دروازے علوم، رزق، سفر اور کسب و معاش کی دلیل ہوتے ہیں اور دروازوں سے نکلنا مذکورہ چیزوں کے حاصل نہ ہونے کی علامت ہے، اگر دروازہ خوبصورت ہو تو خیر سے دور ہونے کی نشانی ہے۔ خواب میں دروازہ کھولنا معاملات کی آسانی پر دلیل ہے، اور دروازہ بند کرنا رنج و غم اور عسرت کی زندگی اور اسباب معاش کے معطل ہونے کی دلیل ہے اور آسمان میں دروازہ کا کھلنا دعا کی قبولیت ، ممنوع کا م کے ارتکاب سے ممانعت، عذاب کی طوالت (لمبے ہونے)، مصائب اور انتقام (بدلہ لینا) وغیرہ کی دلیل ہے، اگر بارش بند ہو تو بارش کے نزول، زمین کے آباد اور زرخیز ہونے پر دلیل ہے۔)


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain