لندن(خصوصی رپورٹ)جاپانی کمپنی پیناسونک نے ایسی واشنگ مشین متعارف کرائی ہے جو بٹن دبانے پر متعلقہ دھبے دھونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپانی کمپنی پیناسونک نے کپڑے دھونے کی ایسی مشین تیار کی ہے جس کی مدد سے گہرے داغ بھی دھوئے جاسکتے ہیں اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ ایسے داغ دھونے کے لئے مشین میں الگ سے بٹن \موجود ہے جسے دباتے ہی مشین اپنے خودکار نظام کے تحت کپڑے پر لگا دھبہ صاف کردے گی۔پیناسونک کمپنی نے پہلے مرحلے میں اس قسم کی مشینیں بھارت میں متعارف کرائی ہیں اور اب تک 5 ہزار مشینیں فروخت ہو چکی ہیں جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال مارچ تک مزید 30 ہزار مشینیں فروخت کرنے کا ہدف ہے۔ دیگر واشنگ مشین کے مقابلے میں اس خصوصی مشین کی قیمت 10 فیصد زیادہ ہے اور بھارت میں یہ مشین 22 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔