تازہ تر ین

دماغی چوٹوں کی فوری شناخت …. حیران کن ایجاد سے اب ممکن

گوتھن برگ (خصوصی رپورٹ) سویڈن میں چامرز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور سلگرینسکا یونیورسٹی ہاسپٹل کے ماہرین نے ایک ایسا ہیلمٹ بنایا ہے جو مائیکرو ویوز خارج کرکے فوری طور پر بتاتا ہے کہ سر کے کس حصے میں چوٹ لگی ہے اور عین کس مقام سے خون نکل رہا ہے۔چھوٹے پیمانے کی ایک آزمائش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ دماغ کی اندرونی چوٹوں کے درست مقام کا تعین کرنا ایک مسئلہ ہوتا ہے اور اس کے لیے خرد امواج یعنی مائیکرو ویوز سے زخم اور خون کا رسا کی جگہ معلوم کی جاسکتی ہے۔سلگرینسکا یونیورسٹی ہاسپٹل کے ڈاکٹر جوہان ہونگوسٹ اور ان کے ساتھیوں نے ایک مائیکروویو ہیلمٹ بنایا ہے جو حادثے کے بعد دماغی چوٹوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ چھوٹے پیمانے پر استعمال کے بعد معلوم ہوا کہ ایمبولینس میں اس ہیلمٹ کا استعمال دماغی چوٹ کا اندازہ لگانے میں مددگار ثابت ہوتا اور اس سے فوری علاج میں مدد ملتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain