Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امن معاہدہ طے,وزیراعظم نے حتمی متن کا باضابطہ اعلان کر دیا
    • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ
    • وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت
    • ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز
    • ٹرمپ کے ساتھ مکمل اتفاق، ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: نتن یاہو
    • گلبرٹو مورا نے رقم کی تاریخ، فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی نمائندگی کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بنے
    • نیپال،مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، آٹھ ہلاک، 16 زخمی
    • ممتا بنرجی کے خلاف مقدمہ درج، انتخابی مہم میں اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام
    • کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • سولرپینلز پر ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے، ایف بی آر حکام
    • ملاقات یا ڈیل پر دستخط کرنے سے ایرانی منجمد فنڈ بحال نہیں ہوں گے: امریکی نائب صدر
    • امپورٹ کی جانیوالی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنےکا فیصلہ
    • دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
    • ایلون مسک دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کے قریب
    • موٹر وے حادثہ سابق سینیٹر تاج آفریدی انتقال کر گئے
    •  بجٹ اجلاس:  18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش
    • لاہور: ایکسپائر سیرپ برآمد، فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے سویٹ کریم سیل کر دیا
    • ایک لاکھ بھارتیوں نے جعلی ڈگریوں سے امریکی H-1B ویزا حاصل کیا
    • ماس ٹرانزٹ سسٹم، ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم
    • کین ولیمسن نے بین انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خیبر پختونخوا کے منصوبوں میں رکاوٹیں, کپتان وفاق پر برس پڑے

    By Daily Khabrainمارچ 16, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    imran khan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بنوں (ان لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بیلین ٹریز سونامی منصوبہ پوری دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس کے تحت اب تک اربوں روپے کی خطیر رقم سے 80کروڑ پودے لگا ئے جا چکے ہیں خیبر پختونخوا حکومت کی پانچ سا لہ مدت میں ایک ارب پودے لگا ئے جائیں گے خیبر پختونخوا حکومت نے اربوں روپے کی 60ہزار کنال مقبوضہ اراضی واگزار کرالی ہے جس پر اب بلین ٹریز سونامی منصوبے کے تحت پودوں کی کاشت جاری ہے ہماری صوبائی حکومت سے دس سال پہلے 2سو ارب روپے کے درخت کاٹے گئے تھے اور جنگلات کو ختم کرنے تلے ہوئے تھے لیکن ہم نے ٹمبر مافیا پر ہاتھ ڈال کر مکمل طور پر خاتمہ کر دیا ہے اور پہلی بار بیرون ممالک سے خیبر پختونخوا میں درخت درآمد کئے گئے ہیں اس منصوبے کے تحت پانچ لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع ملے بلکہ اس منصوبے کی نگہداشت بھی کی جا رہی ہے صوبے کو 93فیصد بجٹ وفاقی حکومت سے ملتا ہے جب وفاق کی طرف سے ہمیں فنڈز نہیں ملتی تو صوبے کو مسائل پیش آتے ہیںوفاق نے ہمارے منصوبے مکمل کرنے میں رکاﺅٹیں ڈالی لیکن ہم مختلف جگہوں سے رقم نکا ل کر بیلین ٹریز منصوبے پر خرچ کر رہے ہیں کیونکہ اس منصوبے سے آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ اور ترقی یافتہ بن جائے گا اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملنے سمیت شہریوں کو پر امن ماحول میسر ہوگا گرمی کم اور پانی کمی کے خدشات سے بھی نمٹا جائے گا ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ہنگامی دورہ بنوں کے موقع پر علاقہ بھراتی مچن خیل غوریوالہ میں بلین ٹریز سونامی منصوبے کا معائنہ کرنے کے دوران میڈیا کو بریفنگ میں کہا اُنہوںنے کہا کہ فاٹا کی ترقی کیلئے خیبر پختون خوا میں انضمام کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں کیونکہ فاٹا علاقہ جات دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ان کی کوئی اپنی آواز ہی نہیں اور ایک کالے قانون کے تحت اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں اگر ان لوگوں کی صوبائی اسمبلی میں صحیح معنوں میں نمائندگی دی جائے تو ان لوگوں کی اپنی آواز اور اپنا اختیار ہوگا اور تر قی کی راہ پر گامزن ہو نگے اُنہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے حوالے سے ایک ریفرنڈم کا واویلا کیا جا رہا ہے اور مولانا فضل الرحمن کی سیاست تو ماضی کا حصہ بن چکا ہے اب ان کے شور کا کوئی فائدہ یا نقصان نہیں ہم جانتے ہیں کہ قبائلی علاقوں کے اپنے روایات ہے اور یہی چاہتے بھی ہے کہ ان کے قبائلی روایات کے مطابق انضمام کا فیصلہ ہو اُنہوں نے کہا کہ وفاق نے بہت بڑی غلطی کی کہ فاٹا انضمام کے حوالے سے پانچ سال کا عرصہ مانگا اس حوالے سے فاٹا کے لوگوں سے مشاورت ہونی چاہئے لیکن وفاق نے تو خیبر پختونخوا حکومت سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی فاٹا کے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ صوبے میں ضم ہو جائے کیونکہ وہ لاوارث ہے کچھ لوگوں کو یہ خدشہ ہے کہ انضمام کے بعد ایسا نہ ہو کہ سوات اور دیر کی طرح وہ لاوارث نہ رہ جائے لیکن ان کو مکمل اختیار اور سہولیات دینے چاہئے اُنہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہونے والی جنگ میں متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے اسی طرح ہم جنگلات سے محروم ہوتے گئے تو پاکستان کا ریگستان بن جائے گا ۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    امن معاہدہ طے,وزیراعظم نے حتمی متن کا باضابطہ اعلان کر دیا

    وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت

    ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

    تازہ ترین

    وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت

    ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

    گلبرٹو مورا نے رقم کی تاریخ، فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی نمائندگی کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بنے

    نیپال،مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، آٹھ ہلاک، 16 زخمی

    کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.