Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
    • ایلون مسک دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کے قریب
    • موٹر وے حادثہ سابق سینیٹر تاج آفریدی انتقال کر گئے
    •  بجٹ اجلاس:  18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش
    • لاہور: ایکسپائر سیرپ برآمد، فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے سویٹ کریم سیل کر دیا
    • ایک لاکھ بھارتیوں نے جعلی ڈگریوں سے امریکی H-1B ویزا حاصل کیا
    • ماس ٹرانزٹ سسٹم، ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم
    • کین ولیمسن نے بین انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • سعودی عرب میں حضرت عمرؓ کے نام کی تحریروں والے پتھر دریافت
    • شمالی کوریا میں نبی کریم ﷺ اور قرآن کی توہین پر پابندی کا قانون منظور
    • بھارت ، فرانس کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون میں مزید پیش رفت کے اشارے
    • ٹرمپ: ایران کے ساتھ معاہدہ منظور، نئے حملے منسوخ
    • لکھنؤ سے دہلی جانے والے انڈیگو کے طیارے میں بم کی افواہ
    • معیشت پر سخت دباؤ ، پھر بھی میدان میں ڈٹا ہوا ہے ایران، کیا ہے راز؟
    • لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت تیل کے استعمال پر ٹسکنی کورٹ یارڈ سیل کر دیا
    • برطانیہ مٹی سے بجلی پیدا کرنیوالا آلہ تیار
    • امریکی ایران مذاکرات کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملے
    • ہر مز میں امریکی فوج نے ایران کے دوڈرون مار گرائے
    • غربت کا وار: پاکستان، گندم، دودھ اور گوشت کا کم استعمال
    • پینٹاگون میں اچانک وارننگ الارم بج گیا، ملازمین خوفزدہ، جزوی لاک ڈاؤن نافذ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں مزید ایک اور کھلاڑی بارے افسوسناک خبر

    By Daily Khabrainمارچ 17, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد سپر کبڈی لیگ کی تیاریاں بھی اپنے عروج کو پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔ 16 مئی سے شروع ہونے والی کبڈی لیگ میں چھ ٹیمیں حصہ لینگی۔ سپر کبڈی لیگ کی پہلی ٹیم اسلام آباد کی ملکیت کے حقوق پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن محمد عثمان شیخ نے حاصل کر لیے ہیں اس سلسلہ میں گذشتہ روز سٹرابری سپورٹس مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو حیدر علی داود اور ایم عثمان کے درمیان دس سال کا معاہدہ طے پایا۔ اس موقع پر پاکستان کبڈی ٹیم کے کوچ طاہر وحید جٹ، سی ای او سٹرابری سپورٹس مینجمنٹ آصف الرحمان اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے نائب صدر رمضان گھمن بھی موجود تھے۔ پنجاب سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونے والی تقریب میں سپر کبڈی لیگ کے پائنیر حیدر علی داود کا کہنا تھا کہ لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی شمولیت کے لیے پاکستان کبڈی فیڈریشن سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ ایران، کینیڈا سمیت مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کی جانب سے خواہش کا اظہار کیا گیا کہ انہیں بھی سپر کبڈی لیگ کا حصہ بنایا جائے۔ ابھی اس پر کام جاری ہے سیکورٹی حالات کو مدنظر رکھ کر اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ کبڈی لیگ میں انہیں شامل کیا جائے یا اگلے ایڈیشن میں انہیں موقع دیا جائے جلد اس کا فیصلہ ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپر کبڈی لیگ کے پہلے ایڈیشن میں چھ ٹیمیں شرکت کرینگی جس کے لیے فرنچائزر کے ساتھ معاملات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرنچائزر اپنی ٹیموں کی سپانسر شپ خود حاصل کرینگے جبکہ گیٹ انکم سے حاصل ہونے والی آمدنی کو بھی فرنچائزر میں تقسیم کیا جائے گا۔ سپر کبڈی لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی تین کیٹگریز رکھی گئی ہیں جس میں ڈائمنڈ، گولڈ اور سلور شامل ہیں۔ کرکٹ کی پی ایس ایل کی طرح یہاں بھی کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔ سپر کبڈی لیگ کی اسلام آباد ٹیم کے فرنچائزر محمد عثمان شیخ نے اس موقع پر کہا کہ میرا تعلق ہاکی سے ہے تاہم پاکستان کے روایتی کھیلوں کی ترقی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے اسلام آباد کبڈی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ سپر کبڈی لیگ سے اسلام آباد جیسے وفاقی دارلحکومت میں بھی کبڈی کو فروغ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کبڈی لیگ سے کھلاڑیوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہوگی۔ میرا تعلق گوجرہ سے ہیں جہاں سے بڑی تعداد میں ہاکی کھلاڑیوں نے ملک کی نمائندگی کی ہے اسی طرح کبڈی میں سیف اور نواز جیسے نامور کبڈی کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام کبڈی میں روشن کر چکے ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    کین ولیمسن نے بین انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    فٹبال ورلڈکپ: جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو 1-2 سے دھول چٹادی

    گوگل ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے رنگ میں ڈھل گیا، ڈوڈل تبدیل

    تازہ ترین

     بجٹ اجلاس:  18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش

    ماس ٹرانزٹ سسٹم، ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم

    بھارت ، فرانس کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون میں مزید پیش رفت کے اشارے

    لکھنؤ سے دہلی جانے والے انڈیگو کے طیارے میں بم کی افواہ

    معیشت پر سخت دباؤ ، پھر بھی میدان میں ڈٹا ہوا ہے ایران، کیا ہے راز؟

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.