تازہ تر ین

سپیکر اسمبلی ایاز صادق کی وزرا کو سینٹ میں بڑی دھمکی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزرا کی عدم حاضری پر اسپیکر سردار ایاز صادق برہم ہو گئے،سپیکر نے آئندہ اجلاس کے دوران متعلقہ وزیر کی عدم موجودگی پر تنخواہ کاٹنے کی دھمکی دیدی۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزرا سینیٹ میں عدم موجودگی پر ڈانٹ نہیں کھا سکتے،چیئر مین سینیٹ اور سپیکر صدر نشین ہیں اسلئے دونوں مل کر طے کر لیں کے ایک ہی وقت میں ایک ہی وزیر سے متعلقہ سوالات دونوں ایوانوں میں نہ رکھے جائیں ۔ جمعہ کوقومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزرا کی عدم حاضری پر اسپیکر سردار ایاز صادق برہم ہو گئے اور کہا کہ عام طور پر ایوان میں حکومت کے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب موجود ہوتے ہیں لیکن آج تو وہ بھی موجود نہیں ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے ایوان میں نہ آنے پر ان کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ ایوان میں نہ آئیں، اگر آپ سینیٹ میں تھے تو یہ عذر بھی قابل قبول نہیں ہو گا، سینٹ اور قومی اسمبلی میں ایک ہی دن سوالات نہ رکھوایا کریں۔ سردار ایاز صادق نے زاہد حامد کو وارننگ جاری کی اور کہا کہ وفاقی وزیر برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کے خلاف ایکشن لوں گا۔ انہوں نے حکومتی رکن میاں عبدالمنان کو ہدایت کی کہ وزیر قانون زاہد حامد اور شیخ آفتاب کو بلا کر لائیں۔بعد ازاں وفاقی وزیر برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کے ایوان میں آنے کے بعد سپیکر ایاز صادق نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں ارکان کے سوالوں کے جواب دینے کیلئے نہ اپ موجود تھے اور نہ ہی پارلیمانی سیکر ٹری ،آج اپکو کچھ نہیں کہہ رہا مگر آئندہ اپ سے متعلق بزنس ہوا اور اپ موجود نہ ہوئے تو تنخواہ کاٹ لوں گگا جس پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سینیٹ میں بھی اج میری وزارت سے متعلق سولات تھے اسلئے وہاں موجود تھا اسلئے یہاں حاضر نہیں ہو سکا۔(رڈ)


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain