تازہ تر ین

نجم سیٹھی بھی پھٹیچر, ہم بہتر کھلاڑی بلائینگے, اہم شخصیت کا بڑا بیان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے چیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کو ’پھٹیچر‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی پاکستان سپر لیگ ”پھٹیچر“ نجم سیٹھی سے اچھی کریں گے اور ہم باہر سے کوالٹی کے کھلاڑی بلائیں گے ریلوکٹوں کو نہیں۔اسلام آباد میں انصاف سپرلیگ کے فائنل کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کے چیرمین نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگلی پاکستان سپرلیگ تحریک انصاف کی حکومت میں ہو گی اورہم پی ایس ایل پھٹیچر نجم سیٹھی سے اچھی کریں گے جس میں باہرسے کوالٹی کے کھلاڑی بلائیں گے کسی ریلوکٹوں کو نہیں بلائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کھیل میں سفارشی نظام کو ختم کریں گے اور علاقائی کرکٹ کا نظام لے کر آئیں گے کیوں کہ ہماراملک کرکٹ دیکھنے کو ترس گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اللہ نے بہت ٹیلنٹ دیا ہے جس کے لیے کرکٹ کی بہتری اور نظام کو ٹھیک کرنا ہے، پی سی بی کو ادارہ بنانا ہے اور سسٹم کو درست کرنے کے بعد انشااللہ اسپورٹس کو اوپر لے کر جائیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے 70 گراو¿نڈ بنادیئے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain