لاہور(ویب ڈیسک)جشن بہاراں کے حوالے سے جیلانی پاک میں پھولوں کی سات روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہوگی پی ایچ اے نے تقریب کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں نمائش میں سینکڑوں اقسام کے پھول رکھے جائیں گے جبکہ31مارچ تک جاری رہنے والی اس نمائش میں 31مارچ کو گلاب کے مختلف پھولوں کی الگ الگ نمائش کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
