لاہور( سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر مملکت آصف زرداری سے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے بلاول ہاﺅس لاہور میں ملاقات کی ۔ اس دورا ن ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت جنوبی پنجاب میں تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے دوران شوکت بسرا نے آصف زرداری کو ہارون آباد میں ریلی پر حملے کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہ کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ جتنے چاہے مظالم ڈھائے جائیں جیالے پہلے کبھی ڈرے نہ اب گھبرائیںگے۔لاہو رمیںڈیرے ڈال لئے ہیں، آئندہ انتخابات میں وفاق ہی نہیں پنجاب میں بھی حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول ہاﺅس لاہور پاکستان کی سیاست کا مرکز ہوگا، ملتان میں بھی بلاول ہاﺅس بنے گا۔ جبکہ یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جب بھی ملک بچانے کی بات ہوئی تو ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا لیکن آج کے حکمرانوں کو صرف اپنے دھندے کی فکر ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کی محبت اولین ترجیح ہے اور پاکستان بچانے کی بات ہوئی تو ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا کیوں کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں جمہوریت کے لیے 2013 کے آر او الیکشن کو قبول بھی کیا لیکن آج کے حکمرانوں میں تکبر نظر آتا ہے اور یہ قوم کی بات نہیں سمجھتے، نہ انہیں کسی کی فکر ہے کہ غریب، مزدور، ہاری کا کیا ہوگا۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران پل، سڑکیں اور ہر وہ چیز بنارہے ہیں جن سے انہیں فائدہ اور کمیشن مل رہا ہے، انہیں صرف اپنے دھندے کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر پیپلز پارٹی ہمیشہ رہے گی جب کہ آئندہ الیکشن پاکستان کی بہتری کے لیے لڑیں گے، ہم نے صدارتی اختیار پارلیمنٹ کو دیا، پختون خوا کو خیبر پختونخوا بنایا تواس پر بھی لوگوں کو اعتراض ہوا، بلوچستان سے معافی مانگی تو اس پر بھی لوگوں کو اعتراض ہوا۔ ہم نے ملک میں جمہوریت کے لیےا?ر او الیکشن قبول کیے کیونکہ ہمیں پاکستان کو بچا کر رکھنا ہے،ا?ج کے دن کہنا ہے کہ ”پاکستان کے جاں نثار، بے شمار بے شمار“۔
