تازہ تر ین

ٹریفک نظام سے نجات دلانے والی حیران کُن گاڑی تیار

لندن(خصوصی رپورٹ) دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث ٹریفک جام کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کے ماہرین عوام کو ٹریفک جام سے نجات دلانے کیلئے مختلف خیالات پیش کرنے کیساتھ ساتھ کئی ایجادات بھی کررہے ہیں۔برطانوی کمپنی کی جانب سے ہم سب کے نام سے ایک گاڑی تیار کی گئی ہے جو ٹریفک جام کے مسئلے سے نجات دلانے کیلئے کارآمد ثابت ہوسکتی ہے ، گاڑی میں ہائیڈرولک سسٹم نصب کیا گیا ہے ۔جدید سہولیات سے آراستہ ہم سب گاڑی میں ایسا سسٹم نصب کیا گیا ہے کہ ٹریفک جام میں گاڑی پھنسنے پر اگر ڈرائیور وہ بٹن دبائے گا تو گاڑی اوپر کی جانب اٹھ جائیگی اور ڈرائیور سٹیرنگ سے کنٹرول کرتے ہوئے گاڑی کو ٹریفک جام سے نکال لے گا۔گاڑی میں ایک بٹن نصب کیا گیا ہے جس کو دباتے ہی اندر لگے پائپ باہر نکل آئیں گے اور گاڑی اوپر کی طرف اٹھ جائیگی ،انتظامیہ کی جانب سے یہ گاڑی صرف آزمائشی طور پر بنائی ہے تاہم کامیاب تجربے کے بعد اس کے مزید ماڈل بنا کر فروخت کیلئے پیش کئے جائینگے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain