تازہ تر ین

پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کی آماجگاہیں تباہ ، سیاسی رہنما کا اہم بیان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے کلیدی کامیابیاں حاصل کی ہیں‘ پاک افواج نے دہشت گردوں کی آماجگاہیں تباہ اور بے دخل خاندانوں کو بحال کیا‘ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑنے والا صف اول کا ملک ہے‘ ہتھیاروں اور اسلحہ خریداری کے لئے مغرب پر انحصار کم کررہے ہیں۔ وہ پیر کو جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع مپیسہ نقاکولہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو سراہتے ہیں لڑاکا طیاروں کی خریداری میںد لچسپی ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ملٹری ٹیکنیکل معاہدے کی راہ ہموار ہوگئی۔ سرحدی تحفظ اور امیگریشن امور پر پاکستان سے مدد لیں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے کلیدی کامیابیاں حاصل کیں۔ پاک افواج نے دہشت گردوں کی آماجگاہیں تباہ اور بے دخل خاندانوں کو بحال کیا۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑنے والا صف اول کا ملک ہے۔ ہتھیاروں اور اسلحہ خریداری کے لئے مغرب پر انحصار کم کررہے ہیں جنوبی افریقہ جیسے ممالک کے ساتھ روابط بڑھا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain