تازہ تر ین

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اہم اقدام ، اشیاءخوردنوش صارفین کیلئے خوشخبری

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر صوبائی کابینہ برائے فوڈ پرائس کنٹرول کو ہدایت کی ہے کہ اشیاءخوردو نوش کی قیمتوں کو جلد ازجلد معمول پر لایا جائے۔پیر کے روز وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سب سے پہلے شہبازشریف نے صوبائی کابینہ برائے فوڈ پرائس کنٹرول کو ہدایت کی کہ آخر اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کس وجہ سے کیا گیا ہے ؟اس اضافے کی فوری طور پر تحقیقات کی جائیں اور فوری طور پر اشیاءخوردونوش کی قیمتوں پر معمول پر لاکر شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی مرغی کے گوشت ،ٹماٹر اور دیگرسبزیوں کی قیمتوں میں بے جا اضافہ کیا گیا جس پر اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain