اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کو زیادہ گیس دیکر شریف خاندان الیکشن خریدنے کی کوشش کررہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ پنجاب کو زیادہ گیس کی فراہمی شریف خاندان کی الیکشن خریدنے کی کوشش ہے اور اس اقدام سے چھوٹے صوبوں سے ناانصافی ہوگی۔
