تازہ تر ین

توہین رسالت ناقابل برداشت, ملعون کو پھانسی دینے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

لاہور (رپورٹ: ایم نادر رانا‘ تصاویر: یوسف بھٹی) فیس بک پر توہین رسالت اور گستاخانہ مواد کی اشاعت پر تاجر برادری بھی سراپا احتجاج بن گئی۔ ملعون ناصر سلطانی کو پھانسی دینے کا مطالبہ‘ لاہور کی تاجر برادری۔ قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین اچھرہ بورڈ طاہر سبحانی‘ ڈیفنس پراپرٹی ڈیلرز ملک عامر رﺅف‘ علی احمد‘ محمد ساجد‘ ملک وقاص‘ صرافہ و جیولرز ایسوسی ایشن صدر بازار کینٹ عامر ریاض‘ پاکستان کلاتھ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری شیخ نصیر احمد جوائے‘ بانی حاجی آصف‘ چیئرمین پاکستان کلاتھ مارکیٹ حاجی ندیم بلو‘ انجمن تاجران محافظ پلازہ نیوانارکلی سعید بٹ‘ انجمن تاجران سہیل پلازہ نیو انارکلی سید جبران رضوی‘ سیونگ مشین ایسوسی ایشن میکلوڈ روڈ‘ ٹیگور پارک لاہور عمرافضال مغل‘ چیئرمین ماربل ایسوسی ایشن لاہور غازی روڈ انجمن تاجران نائب صدر لاہور دھرمپورہ سیٹھ آفتاب احمد بٹ نے ”نیااخبار“ سروے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کی قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن حضرت محمد کی شان میں گستاخی برداشت نہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی کا سخت ترین ایکشن قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی نے سچے اور پکے مسلمان و عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ تاجروں نے مزید کہا ہے کہ گستاخانہ خاکے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی سازش ہے۔ یہودی لابی گستاخانہ خاکوں کی سرپرست ہے۔ نبوت کے جھوٹے دعویداروں کے خلاف ایسا مربوط قانون بنایا جائے کہ کسی شخص کو جھوٹے دعویدار کی جسارت نہ ہو کیونکہ اس قسم کے دعویداروں سے معاشرہ میں بے چینی کی لہر دوڑ جاتی ہے اور فساد کا خطرہ بڑھتا ہے۔ گستاخانہ خاکے یا نبوت کے جھوٹے ملعون دعویدار مسلمانوں کے جذبات کو ٹیسٹ میٹر لگاتے ہیں لیکن یہ مت بھولیں کہ دنیا و آخرت کی مقدس ترین ہستی کیلئے دنیا بھر کے مسلمان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا چاہئے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی ناپاک حرکت نہ کر سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain