تازہ تر ین

فیس بک پر جعلی اکاﺅنٹ ،،،خاتون کی شادی شدہ زندگی برباد

لاہور ( ویب ڈیسک) فیس بک پر بننے والے جعلی اکاﺅنٹ کے باعث لاہور کی رہائشی خاتون کی شادی شدہ زندگی بربادی کے دہانے پر پہنچ گئی ،خاتون نے اپنے نام سے جعلی اکاﺅنٹ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق شگفتہ رانی نامی خاتون نے لاہور کی سیشن عدالت میں ایک ایسے شخص کے خلاف درخواست دائر کی ہے جو کہ اس کے نام سے مبینہ طور پر فیس بک اکاﺅنٹ چلا رہاہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب خاتون کے شوہر نے فیس بک پر اپنی بیوی کے نام سے اکانٹ دیکھا جس پر خاتون کی تصویر لگی ہوئی تھی تو اس کے شوہر نے نا صرف اس بات پر خاتون کو گھر سے نکال دیا بلکہ وہ علیحدگی کے لیے بھی غور کر رہاہے۔خاتون کا کہناتھا کہ وہ کافی عرصہ سے سوشل میڈیا استعمال کر رہی ہے اور راجا خلیل نامی شخص نے میرے اصلی اکانٹ سے میری تصویر حاصل کی اور ایک جعلی اکانٹ بنا لیا، خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے اس وقت پتا چلا جب اس نے میرے بھائی کو فیس بک پر دوستی کے لیے پیغام بھیجا جب کہ اس شخص نے کئی اور شخصیات کو بھی ایسا ہی پیغام بھیجا۔خاتون کا کہنا ہے کہ اس حرکت کے باعث اس کی شادی شدہ زندگی برباد ہوگئی لہذا ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی جائے اور ملزم کو گرفتار کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain