تازہ تر ین

بڑے پیٹ کو چھوٹا کرنے کا آسان گھریلو نسخہ

جی ہاں دیکھا جائے تو ہر کسی کا پیٹ اُس کی جسامت سے بڑ ھا ہوا ہی نظر آتا ہے لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ضروری ہے کہ انسان صرف اتنا ہی کھائے جتنا ضرورت ہو بلکہ کوشش یہ ہی کرنی چاہیے کہ بھوک رکھ کر کھانا کھا یا جائے ۔ا س کے ساتھ ساتھ ورزش کو اپنا معمول بنا یا جائے تو یقیناصحت اچھی نظر آئے گی لیکن کچھ لوگوں کو پیٹ اکثر لٹک بھی جاتا ہے جس کو ٹھیک کرنا بہت مشکل نظر آتا ہے لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔آپ کیلے لیں اتنی مقدا ر ہو کہ کیلوں کا ایک پاﺅ رس نکل آئے ۔ر س نکا لنے کیلئے ململ کر کپڑا بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔اس کے ساتھ تین پاﺅ زیتون کا تیل مکس کریں کوشش کریں کہ زیتون کا تیل خالص مل جائے ۔اب کیلے کے رس اور زیتون کے تیل کا محلول ایک شیشے کے جار میں مکس کر دیں اور تقریبا 7دن تک دھوپ میں پڑا رہنے دیں اور روزانہ اس محلول کو دو تین دفعہ ہلا لیا کریں بوتل کا ڈھکن 7دن تک نہیں کھولنا ۔7دن بعد محلول تیار ہو جائے گا اس کو ململ کے کپڑے سے چھان کر استعمال کریں ۔رات کو سونے سے پہلے پیٹ پر اس تیل کی مالش کریں ۔دس منٹ تک مالش ضرور کریں ۔مالش کرنے کے بعد سو جائیںاور صبح اُٹھ کر نیم گر م پانی سے دھو لیں ۔چند ہی دنوں میں آپ کا پیٹ درست حالت میں آ جائیگا ۔
اپنے قریبی ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain