تازہ تر ین

145سے زائد گھی بنانے والی کمپنیوں کیلئے شکنجہ تیار ، وجہ جان کر آپ بھی حیران ہونگے

سرگودھا (ویب ڈیسک)145سے زائد گھی بنانے والی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کے نمونے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو تا حال جمع نہ کرائے ہیں ان کمپنیوں کیخلاف کارروائی کیلئے شکنجہ تیار کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبے بھر کے بازاروں میں فروخت ہونیوالے گھی آئل اور دیگر مصنوعات کی جانچ پڑتال کیلئے پنجاب بھر میں 300کے قریب رجسٹرڈکمپنیاں ہیں جو گھی آئل کی مصنوعات تیار کرکے فروخت کر رہی ہیں ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے متعدد گھی بنانے والی فیکٹریوں میں چھاپوں کے دوران غیر معیاری گھی بنانے کا انکشاف ہواتھا جس کے بعد پنجاب فوڈاتھارٹی نے تمام کمپنیوں کو ایک حکم جاری کیا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ تمام کمپنیاں اپنے تیا ر کردہ برانڈ کے نمونے لیبارٹی ٹیسٹ کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بھجوائیں ۔105گھی ملز نے اپنی مصنوات کے نمونے بھجوا دیئے ہیں لیکن 145سے زائد کمپنیوں نے ابھی تک اپنی مصنوعات کے نمونے نہیں بھجوائے ۔ذراءپنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ اگر ان کمپنیوں نے دی گئی کی مہلت تک نمونے نہ بھجوائے تو ان کیخلاف سخت کارروائی کے علاوہ فیکٹری کو بھی بند کر دیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain