تازہ تر ین

گرمی میں ”لو“ اور ”ہیٹ سٹروک“ سے بچنے کا آسان نسخہ

لاہور (ویب ڈیسک) گرم موسم شروع ہوتے ہی انسان سمیت ہر جاندار متاثر ہونے لگتا ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے پسینہ تیزی سے خارج ہوتا ہے جس کی وجہ سے نمکیات ضائع ہونے لگتے ہیں، گرمی میں ” لو” Heat Stroke لگنے کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں جو مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔سر درد، سر کا چکرانا، تھکاوٹ، شدید بخار، کمزوری ، جلد کا گرم اور سرخ ہوجانا ” لو” لگنے کی علامات ہیں۔ ” لو” لگنے کی صورت میں خون کا دوران تیز ہوجاتا ہے، بار بار پیشاب آتا اور مریض بے ہوش ہوجاتا ہے، سانس میں تنگی ہونے کے باعث خراٹے جیسی آواز آتی ہے، دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے اور دل ڈوبنے لگتا ہے، اعصاب میں تناو¿ کا احساس ہوتا ہے، منہ خشک ہوجاتا ہے، جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے چھوٹی آنت میں خراش اور معدے میں تیزابیت پیدا ہوجاتی ہے اور قے آنے لگتے ہیں۔ چند طبی ماہرین ” لو” سے بچنے کیلئے چند اقدامات اور احتیاطی تدابیر کی صلاح دیتے ہیں۔گرم موسم میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے، روزانہ کم از کم تین لیٹر پانی تو ضرور پینا چاہئے۔چائے ، کافی ، عام قسم کی مشروبات اور گرم اشیائ کا استعمال کم سے کم کیجئے۔دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر نکلیں اور پانی ساتھ رکھیں۔ روزانہ ایک یا دومرتبہ نہانا چاہئے۔گرمی میں گہرے رنگ کے کپڑوں کا استعمال نہ کریں۔ستو کے شربت کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، اس کے ساتھ گوند کتیرا، تخم لنگا اور اسپغول کی بھوسی کا پانی میں بھگو کراستعمال بھی مفید رہتا ہے۔کچی اور پکی لسی کا استعمال بھی ” لو” سے بچانے میں معاون ہوتا ہے۔تربوز گرمی کا بہترین توڑ ہے، اس کے ساتھ کالی مرچ کا سفوف ضرور استعمال کیا جائے، کھیرا٬ فالسہ اور آلو بخارہ بھی” لو” میں انتہائی مفید ہے جبکہ تلی ہوئی، باسی اور نشاستہ والی غذائیں سے حتٰی الامکان اجتناب کیا جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain