تازہ تر ین

ٹرمپ کی صدارت میں” مسلمان“ ملک پر فوجی حملہ

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکہ نے شام کے خلاف پہلی کارروائی کا آغاز کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے کے فوری بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ شام پر فضائی حملہ اہم قومی مفاد میں کیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی فورسز نے شام کے مختلف علاقوں میں 60 ٹام ہاک میزائل داغے ہیں۔ حملہ شام کی سرکاری فوج کی جانب سے اندلیب پر مبینہ کیمیائی حملے کے بعد کیا گیا۔ امریکہ نے شام میں ایک ایئربیس پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا۔ اس ایئربیس سے مخالفین اور دہشت گردوں کے خلاف حملہ کئے جاتے تھے۔ شام میں مبینہ کیمیائی حملے میں 14 بچوں سمیت 72 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی حکام کے مطابق حملہ شام میں مبینہ کیمیائی حملے کے بعد کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے خلاف فوجی کارروائی کا الٹی میٹم دیا تھا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بشارالاسد نے شام میں حملے میں زہریلی گیس استعمال کی۔ شامی ملٹری کے مطابق ایئر بیس پر امریکی میزائل حملے سے نقصانات ہوئے۔ امریکی فضائی حملے سے ایئربیس پر شامی طیارے تباہ ہوئے۔ حملے سے شعیرات ایئربیس پر بنیادی ڈھانچہ اور آلات بھی تباہ ہوئے۔ شام کی حکومت نے امریکی حملے کو جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی جبکہ شامی حزب اختلاف نے حملے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے حملے سے قبل روس اور چین کو بھی اعتماد میں لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain