تازہ تر ین

2060 میں مسلمانوں کی تعداد عیسائیوں کے برابر ہو جائیگی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) 2060 تک دنیا میں مسلمانوں کی تعداد عیسائیوں کے برابر ہوجائیگی، یہ انکشاف امریکا کے معروف تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سروے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کیا گیا، رپورٹ کے مطابق اس وقت عالمی سطح پر اسلام سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے ، مسلمانوں میں شرحِ پیدائش دیگر مذاہب کے ماننے والوں سے کہیں زیادہ ہے ، اسی لیے ان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، اگر آبادی میں اضافے کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2060 میں دنیا میں مسلمانوں کی تعداد 3 ارب ہو جائے گی اور عالمی آبادی میں ان کا تناسب 31 فیصد ہوجائے گا، رپورٹ کے مطابق 2060 میں دنیا میں مسیحیوں کی تعداد تین ارب 10 کروڑ کے لگ بھگ ہو گی اور کل آبادی میں ان کا تناسب 32 فیصد ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain