نیویارک(نیٹ نیوز) امریکی ماہرین نے انسانی جسم میں ایک ایسا جین دریافت کیا ہے جس میں ہونیوالی معمولی سی تبدیلی بھی ایک اچھے بھلے انسان کو الوں کی طرح رات کو دیر تک جاگنے والا بناسکتی ہے ۔ یہ جین انسانی جسم کی حیاتیاتی گھڑی (بائیولاجیکل کلاک) سے تعلق رکھتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں قدرتی طور پر رات کے وقت نیند آتی ہے۔