اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کہتے ہیں کہ خصوصی اختیارات کے بغیر رینجرز کو سڑکوں اور بازاروں میں کھڑا نہیں کر سکتے، بار بار مسئلہ پیدا کرنے سے کراچی کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔شہر اقتدار میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے بار بار مسئلہ پیدا کیا گیا تو کراچی کا امن پھر خطرے میں پڑ جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ رینجرز کو خصوصی اختیارات کے بغیر سڑکوں اور بازاروں میں کھڑا نہیں کر سکتے۔ اجلاس میں لینڈنگ پرمٹ منسوخ ہونے کے بعد بغیر ویزہ پاکستان آنے والے غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔