تازہ تر ین

نواز شریف، شہبازشریف اور اسحاق ڈار کو نوٹس جاری

لاہور(ویب ڈیسک) ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیر اعظم نوازشریف، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار پیر شمرور رضوان نے عدالت میں مو¿قف اختیارکیا کہ نوازشریف اور دیگر شخصیات منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، ان تمام افراد کے خلاف 1996 سے ہائی کورٹ میں درخواست بھی زیرسماعت ہے، نوازشریف اور دیگر نے اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کو پلاٹ بانٹ کر انہیں خریدنے کی کوشش کی لہذٰا تمام افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے جب کہ ان سب کو نااہل قرار دے کر انتخابات میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی عائد کی جائے۔عدالت نے نوازشریف، شہبازشریف، چوہدری نثار ، اسحاق ڈار ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیئے جب کہ تمام فریقین سے 10 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain