Tag Archives: nawaz-shahbaz

زاہد حامد سے استعفی کیوں لیا؟ نواز شہباز اختلافات سامنے آئے، اہم انکشافات

اسلام آباد(نیا اخبار رپورٹ) فیض آبا د دھرنے کو ختم کروانے کے لیے سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے استعفیٰ لئے جانے پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف ناراض ہوگئے ہیں جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ معاملے کو بات چیت سے حل نہ کرنے اور وزیر قانون کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے انتہائی اقدام کی دھمکی بھی دےدی تھی۔دوسری طرف سابق وزیر قانون زاہد حامد نے مستعفی ہونے کے بعد نیب کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرنے سے بھی انکار کر دیا جس پر کمیٹی کا اجلاس ہی منسوخ کر دیا گیا۔  ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ فیض آبا دھرنے کے معاملے پر ن لیگ کی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف دھرنا قیادت اور حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے سے خوش نہیں ہیں اور ان کا موقف تھا کہ حکومت خود مذاکرات کرتی مقتدر ادارے کےآفیسر کو کیوں ضامن بنایا گیا اور وزیرقانون کے استعفے کی شرط مان کر ایک نئی راہ ہموار کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اتوار کو ہونے والے اعلی سطح کے ایک سے زائد اجلاسوں میں شہباز شریف اور عسکری قیادت سے مشاورت کے بعد مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرنے پر اتفاق کیا تھا اور اسی وجہ سے پہلے مرحلے میں ڈی جی رینجرز پنجاب کو آپریشن انچارج بنایا گیا اگر دھرنا قیادت مذاکرات پر آمادہ نہ ہوتی تو پھر ان کے خلاف آپریشن ہو سکتا تھا ،مذاکرات میں عسکری قیادت کا تعاون لینے پر بھی فیصلہ اسی اجلاس میں ہوا تھا کیونکہ اس سے قبل حکومتی مذاکراتی ٹیم سے دھرنا قیادت کے مذاکرات ناکام ہو چکے تھے دھرنے کے معاملے پر سابق وزیرا عظم نواز شریف آج تک خاموش ہین انہوں نے اس کے حق میں یا مخالفت میں کوئی بیان نہیں دیا تاہم دھرنا دینے والوں کے خلاف ایکشن کے بعد معاملات خراب ہوئے تو وزیرا علی پنجاب شہباز شریف ایکشن میں آئے اور انہوں نے طاقت کا مزید استعمال کرنے کی مخالفت کی اور وزیر قانون کو بھی خود آمادہ کیا کہ وہ استعفے دے دیں جبکہ نواز شریف زاہد حامد کے استعفے کے مخالف تھے اور زاہد حامد نے پیر کو رائے ونڈ میں نواز شریف سے ملاقات بھی کی ہے اور انھیں اپنے موقف سے بھی آگاہ کیا ہے ، زاہد حامد کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے پیر کو نیب کے نئے قانون سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے جس کے چئیرمین خود ہیں اور انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پیغام بھیجا ہے کہ کمیٹی کی سربراہی انہوں نے رکھنی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کرینگے۔

باغی گروپ کے ارکان کی سنچری مکمل ،ن لیگ کی نئی قیادت ؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اگلے 72گھنٹوں میں ن لیگ کی نئی قیادت سامنے آجائے گی، باغی گروپ میں 60سے 100ارکان اسمبلی اور لیگی رہنما شامل ہیں۔ یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی نئی قیادت دعوی کرے گی کہ ہم اصل پارٹی ہیں اور کرپٹ عناصر کے خلاف ہیں نئی قیادت سامنے آنے کے بعد ن لیگ کا نام بھی بدل جائے گا۔

صلاح مشورے ،آج کیا کرنے والے ہیں؟سیاسی ماحول گرم

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ملاقات جبکہ میاں نوازشر یف آج (سوموار) یوم آزادی پر مزار اقبال پر حاضری دیں گے، شہر سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی بھی ہمراہ ہوں گے۔علاوہ ازیں نواز شریف آج اہم اعلان کریں گئے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کے روز میاں نوازشر یف سے میاں شہباز شر یف نے انکی رہائش گاہ جاتی عمرہ میں ملاقات کی جس میں آئندہ کی حکمت عملی کی تیاری سمیت دیگر ایشوز پر مشاورت کی گئی جبکہ وزیر اعلی شہبا زشر یف نے انکو بعض معاملات پر اعتماد میں لیا ہے جبکہ آج 14اگست کو سابق وزیر اعظم باقاعدہ طور پر شہر میں سےاسی سر گرمیوں میں مصروف ہوں گے وہ مزار اقبال پر حاضرین دیں گے جہاں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی جائے گی اور بعدازں میڈیا سے بھی گفتگو کر یں گے۔ دریں اثناءمسلم لیگ (ن) کا جی ٹی روڈ کے بعد اب پنجاب کے دیگر شہروں کےلئے بھی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ ‘میاں نوازشر ےف ریلیوں کی قیادت کرتے ہوئے مختلف شہروں کے دورے کر یں گے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لےگ (ن) لےگ نے مےاں نوازشر ےف کی قےادت مےں پارٹی کی مضبوطی اور اپنی سےاسی قوت کو نماےاں کر نے کےلئے جی ٹی روڈ کے بعد اب لاہور سے فےصل آباد ‘لاہور سے سائےوال ‘ملتان سمےت پنجاب کے دےگر شہروں کےلئے رےلےاں نکالنے کا فےصلہ کر لےا ہے جسکے لےے (ن) لےگ کے اراکےن پارلےمنٹ کے ساتھ ملکر حکمت عملی بنائی جائےگی جبکہ مےاں نوازشر ےف لاہور سے ہی پنجاب سمےت پورے ملک کے ساتھ معاملات کی نگرانی کر ےں گےاور امکان ہے کہ آئندہ چند روز مےں مےاں نوازشر ےف کی قےادت مےں (ن) لےگ کی مزےد رےلےوں کی تارےخوں اور حکمت عملی کاباقاعدہ اعلان کر دےا جائےگا ۔

نواز شریف، شہبازشریف اور اسحاق ڈار کو نوٹس جاری

لاہور(ویب ڈیسک) ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیر اعظم نوازشریف، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار پیر شمرور رضوان نے عدالت میں مو¿قف اختیارکیا کہ نوازشریف اور دیگر شخصیات منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، ان تمام افراد کے خلاف 1996 سے ہائی کورٹ میں درخواست بھی زیرسماعت ہے، نوازشریف اور دیگر نے اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کو پلاٹ بانٹ کر انہیں خریدنے کی کوشش کی لہذٰا تمام افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے جب کہ ان سب کو نااہل قرار دے کر انتخابات میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی عائد کی جائے۔عدالت نے نوازشریف، شہبازشریف، چوہدری نثار ، اسحاق ڈار ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیئے جب کہ تمام فریقین سے 10 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی

شریف خاندان کی الیکشن خریدنے کی کوشش….اہم انکشاف سے ہر طرف کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کو زیادہ گیس دیکر شریف خاندان الیکشن خریدنے کی کوشش کررہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو زیادہ گیس کی فراہمی شریف خاندان کی الیکشن خریدنے کی کوشش ہے اور اس اقدام سے چھوٹے صوبوں سے ناانصافی ہوگی۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی طرف سے 97 سکیموں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں پنجاب کو گیس کی فراہمی بھی شامل ہے۔

دھرنا ، وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے مشاورت …. بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) حکومت نے دو نومبر کو پی ٹی آئی کے دھرنے سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی، تحریک انصاف کو پہلے ایک سیاسی جماعت کے ذریعہ مذاکرات کی پیشکش کی جائے گی، جواب مثبت نہ آیا تو عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماو¿ں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سرکاری حکمت عملی کے مطابق پہلے کپتان اور ان کی ٹیم کو دھرنے سے روکنے کیلئے مذاکرات کا آپشن اختیار کیا جائے گا، عمران خان اپنے اعلان پر اڑے رہے تو حکومت پلان بی پر کام وع کردے گی، ایک سیاسی جماعت کے ذریعہ مذاکرات میں ناکامی پر حکومت نے دھرنا روکنے کیلئے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن رہنماو¿ں کو حراست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور علیم خان بھی شامل ہیں جبکہ ان کے ساتھ پی ٹی آئی کی صوربائی اور ضلعی قیادت اور فنانسرز کو بھی حراست میں لے لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فیصلے کی منظوری دے دی ہے اور اس کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھی مشاورت کی گئی، شہر شہر سے کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو حراست میں لیا جائے گا، حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے اعلیٰ سطح پر گرین سگنل دیدیا گیا، کھلاڑیوں کو روکنے کیلئے اسلام آباد کے داخلی مقامات کی نشاندہی کرلی گئی۔