تازہ تر ین

دھرنا ، وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے مشاورت …. بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) حکومت نے دو نومبر کو پی ٹی آئی کے دھرنے سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی، تحریک انصاف کو پہلے ایک سیاسی جماعت کے ذریعہ مذاکرات کی پیشکش کی جائے گی، جواب مثبت نہ آیا تو عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماو¿ں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سرکاری حکمت عملی کے مطابق پہلے کپتان اور ان کی ٹیم کو دھرنے سے روکنے کیلئے مذاکرات کا آپشن اختیار کیا جائے گا، عمران خان اپنے اعلان پر اڑے رہے تو حکومت پلان بی پر کام وع کردے گی، ایک سیاسی جماعت کے ذریعہ مذاکرات میں ناکامی پر حکومت نے دھرنا روکنے کیلئے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن رہنماو¿ں کو حراست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور علیم خان بھی شامل ہیں جبکہ ان کے ساتھ پی ٹی آئی کی صوربائی اور ضلعی قیادت اور فنانسرز کو بھی حراست میں لے لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فیصلے کی منظوری دے دی ہے اور اس کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھی مشاورت کی گئی، شہر شہر سے کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو حراست میں لیا جائے گا، حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے اعلیٰ سطح پر گرین سگنل دیدیا گیا، کھلاڑیوں کو روکنے کیلئے اسلام آباد کے داخلی مقامات کی نشاندہی کرلی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain